{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiegqnifw6tryluwq3oeeyuqrzaa6xpj5vuxf72fkxhaaf5ge4iyfq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfd7vmvk2rf2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiayucd4peukhzgmgooearx5tocwddbutqrx7rmkprt6wjceppjqsa"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 83651
  },
  "path": "/node/184736",
  "publishedAt": "2026-02-20T14:19:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "زلزلہ",
    "پاکستان",
    "افغانستان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان اور افغانستان کے کئی علاقوں میں جمعے کی شام 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔**\n\nامریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.8 شدت کا یہ زلزلہ کابل سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔\n\nابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔\n\nپاکستان میں جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پشاور، مالاکنڈ، لوئر دیر، ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ، شمالی وزیرستان شامل ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان صوبہ بامیان اور صوبہ وردک کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔\n\nاس سے قبل گذشتہ سال اگست میں بھی افغانستان کے مشرقی حصے میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے نے پہاڑی ڈھلوانوں پر آباد دیہات کو تباہ کر دیا تھا اور 2,200 سے زائد افراد جان سے گئے تھے۔\n\nچند ہفتوں بعد شمالی افغانستان میں آنے والے 6.3 شدت کے ایک اور زلزلے میں کم از کم 27 افراد کی موت ہوئی تھی۔\n\nزلزلہ\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nامریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.8 شدت کا یہ زلزلہ کابل سے تقریباً 130 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, فروری 20, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 21 مارچ 2023 کو زلزلے کے بعد لوگ مال کے باہر جمع ہوگئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nشمالی افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 20 اموات، 534 زخمی\n\nافغانستان زلزلہ: اموات کی تعداد 2200 سے متجاوز، امداد جاری\n\nپاک افغان رابطہ: زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ\n\nراولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں 5.5 شدت کا زلزلہ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ"
}