چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن مستعفی، قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کر کے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔‘
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بدانتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بےنظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے۔
پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کو دو سال کے لیے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا (عماد بٹ انسٹاگرام)
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
طاریق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سارے انتظامات کر سکتی
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی۔ میں خود سپورٹس بورڈ گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔‘
طارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے سپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
’ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری کامیابی ہے۔‘
کھیل
پاکستان ہاکی ٹیم
ہاکی
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعرات, فروری 19, 2026 - 15:15
Main image:
19 فروری 2026 کی اس تصویر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی وی / سکرین گریب)
کھیل
type:
news
related nodes:
حکومتی مداخلت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تقسیم ختم نہ ہوسکی؟
سلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کے چند کھلاڑیوں کا مصافحہ
پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نہ بھیجنے کا فیصلہ
ڈاکٹر طارق عزیز: 1968 کی جیت سے آج کی ہاکی کے زوال تک
SEO Title:
چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن مستعفی، قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere