{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibyfgfs3pxuevfa3h43p5i7wfafu54jcw5c5z7bmslccziwigvquu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mfair2g3mt22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifxlbpcehquhamdwl4uzs2r7r5rbrcmvrxnalc5u6kiu6ay2dzenu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 85119
  },
  "path": "/node/184713",
  "publishedAt": "2026-02-19T08:32:16.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کھیل",
    "پاکستان ہاکی ٹیم",
    "ہاکی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کر کے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔**\n\nلاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔‘\n\nآسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بدانتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بےنظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے۔\n\nپاکستانی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کو دو سال کے لیے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا (عماد بٹ انسٹاگرام)\n\nانہوں نے الزام لگایا کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔\n\nطاریق بگٹی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سارے انتظامات کر سکتی\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی۔ میں خود سپورٹس بورڈ گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔‘\n\nطارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے سپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔\n\n’ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری کامیابی ہے۔‘\n\nکھیل\n\nپاکستان ہاکی ٹیم\n\nہاکی\n\nلاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 19, 2026 - 15:15\n\nMain image:\n\n> <p>19 فروری 2026 کی اس تصویر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (پی ٹی وی / سکرین گریب)</p>\n\nکھیل\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nحکومتی مداخلت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تقسیم ختم نہ ہوسکی؟\n\nسلطان جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور انڈیا کے چند کھلاڑیوں کا مصافحہ\n\nپاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نہ بھیجنے کا فیصلہ\n\nڈاکٹر طارق عزیز: 1968 کی جیت سے آج کی ہاکی کے زوال تک\n\nSEO Title:\n\nچیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن مستعفی، قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن مستعفی، قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی"
}