External Publication
Visit Post

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت

Independent Urdu [Unofficial] February 13, 2026
Source

اقوام متحدہ کیسلامتی کونسل نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چھ فروری 2026 کو ہونے والے اس واقعے میں کم از کم 32 افراد جان سے گئے اور 92 زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر جیمز کاریوکی (برطانیہ) کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے تمام اراکین نے متاثرین کے خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق عالمی ادارے کے نمائندوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔‘

انہوں نے ’ان کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔‘

سلامتی کونسل نے تمام عالمی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ’بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔‘

بیان کے آخر میں اس بات کو دہرایا گیا کہ ’دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی سراسر مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہے، قطع نظر اس کے کہ اس کے محرکات کیا ہیں اور یہ کارروائی کہاں، کب اور کس نے کی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین، بشمول انسانی حقوق اور مہاجرین کے قوانین کے تحت، عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس واقعے کی متعدد ملک اور ادارے مذمت کر چکے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت، برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے۔‘

متحدہ عرب امارات نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یو اے ای ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔‘

افغانستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے جمعے کی شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزارت خارجہ اسلام آباد کی ایک مسجد میں نمازہ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘

اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، فرانس، نیدرلینڈز، انڈیا، ایران اور آذربائیجان نے بھی اسلام آباد دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش بھی اس حملے کی مذمت کر چکے ہیں۔

اقوام متحدہ

سلامتی کونسل

خودکش دھماکہ

داعش

سلامتی کونسل نے تمام عالمی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ’بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔‘

انڈپینڈنٹ اردو

جمعہ, فروری 13, 2026 - 21:45

Main image:

اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں چھ فروری 2026 کو جمعے کی نماز کے دوران ہونے بم دھماکے کے بعد غم زدہ لوگ مسجد کے باہر جمع ہیں (اے ایف پی)

پاکستان

type:

news

related nodes:

ترلائی مسجد کے ’خودکش حملہ آور‘ کے دو بھائی اور بہنوئی گرفتار: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد مسجد حملے میں 31 اموات، حملہ آور کی شناخت کر لی: طلال چوہدری

ترلائی مسجد حملے میں بچوں کا قتل ناقابل قبول: یونیسف

داعش اسلام آباد تک کیسے پہنچ گئی؟

SEO Title:

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...