External Publication
Visit Post

پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات، عالمی امن اور سلامتی کے فروغ پر گفتگو: سعودی وزیر دفاع

Independent Urdu [Unofficial] February 12, 2026
Source

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جمعرات کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی ہے۔

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ ملاقات کا مقصد ’ہمارے مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی تصدیق‘ تھی۔

انہوں نے مزید لکھا: ’ہم نے عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ اقدامات پر بات کی، جس کا مقصد ہمارے مشترکہ مفادات کی خدمت کرنا ہے۔‘

پاکستان اور سعودی عرب نے حالیہ سالوں میں اپنے اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔

Met with Pakistan’s Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces, Field Marshal Asim Munir, to reaffirm our strong relations and strategic defense partnership. We discussed our joint efforts to promote global peace and security in a manner that serves our shared interests. pic.twitter.com/3oCFI2t6RR

— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) February 12, 2026

دونوں ممالک نے 17 ستمبر، 2025 کو ایک سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں عہد کیا گیا کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف حملے کے طور پر لیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں پر محیط فوجی و سکیورٹی تعاون کو رسمی شکل ملی۔

پاکستان سعودی عرب کو ایک اہم اتحادی سمجھتا ہے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا بھر میں سب سے بڑا رقوم بھیجنے والا ذریعہ ہے، جو مالی مشکلات کا شکار ملک کے لیے بہت اہم ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں ہفتے ریاض میں پانچ روزہ سعودی دفاعی نمائش میں شرکت کے موقعے پر اپنے سعودی ہم منصب خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان نے اس دفاعی نمائش میں اپنا ’سمیش‘ (Smash) نامی، آواز کی رفتار سے بھی تیز اڑنے والا، ہائپرسونک میزائل متعارف کروایا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ بھی نمائش میں شرکا کی غیر معمولی دلچسپی کا مرکز بنا۔

سعودی عرب

فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان سعودی عرب تعلقات

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے بتایا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

جمعرات, فروری 12, 2026 - 21:00

Main image:

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود 12 فروری، 2026 کو ریاض میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر رہے ہیں (خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود/ایکس) 

ایشیا

type:

news

related nodes:

سعودی سرمایہ کاری کا سلسلہ فعال: پاکستانی وزیر خزانہ

شہزادہ ولیم کا دورہ سعودی عرب، دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم کیوں؟

سعودی عرب کی دفاعی نمائش میں پاکستانی جے ایف17 مرکز نگاہ

سعودی عرب: ڈیفنس شو میں آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا ’سمیش‘ میزائل متعارف

SEO Title:

پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات، عالمی امن اور سلامتی کے فروغ پر گفتگو: سعودی وزیر دفاع

copyright:

show related homepage:

Show on Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...