{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreieuspn6kc5boegepygd2265nbrlv626oncguf6l54j5kifma5ir4u",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mepcerfuwyf2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih5m5db3unaq6x6p2bu6besszlaauvyeczhcj3rqcqegh4vuxtiga"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 107676
  },
  "path": "/node/184596",
  "publishedAt": "2026-02-12T16:01:02.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/3oCFI2t6RR",
    "February 12, 2026",
    "سعودی عرب",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "پاکستان سعودی عرب تعلقات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news",
    "@kbsalsaud"
  ],
  "textContent": "**سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود** **نے جمعرات کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی ہے۔**\n\nانہوں نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ ملاقات کا مقصد ’ہمارے مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی تصدیق‘ تھی۔\n\nانہوں نے مزید لکھا: ’ہم نے عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ اقدامات پر بات کی، جس کا مقصد ہمارے مشترکہ مفادات کی خدمت کرنا ہے۔‘\n\nپاکستان اور سعودی عرب نے حالیہ سالوں میں اپنے اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔\n\n> Met with Pakistan’s Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces, Field Marshal Asim Munir, to reaffirm our strong relations and strategic defense partnership. We discussed our joint efforts to promote global peace and security in a manner that serves our shared interests. pic.twitter.com/3oCFI2t6RR\n>\n> — Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) February 12, 2026\n\nدونوں ممالک نے 17 ستمبر، 2025 کو ایک سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں عہد کیا گیا کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف حملے کے طور پر لیا جائے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں پر محیط فوجی و سکیورٹی تعاون کو رسمی شکل ملی۔\n\nپاکستان سعودی عرب کو ایک اہم اتحادی سمجھتا ہے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ سے زائد پاکستانی دنیا بھر میں سب سے بڑا رقوم بھیجنے والا ذریعہ ہے، جو مالی مشکلات کا شکار ملک کے لیے بہت اہم ہے۔\n\nپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں ہفتے ریاض میں پانچ روزہ سعودی دفاعی نمائش میں شرکت کے موقعے پر اپنے سعودی ہم منصب خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی تھی۔\n\nپاکستان نے اس دفاعی نمائش میں اپنا ’سمیش‘ (Smash) نامی، آواز کی رفتار سے بھی تیز اڑنے والا، ہائپرسونک میزائل متعارف کروایا ہے۔\n\nاس کے علاوہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ بھی نمائش میں شرکا کی غیر معمولی دلچسپی کا مرکز بنا۔\n\nسعودی عرب\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nپاکستان سعودی عرب تعلقات\n\nسعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے بتایا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, فروری 12, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود 12 فروری، 2026 کو ریاض میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر رہے ہیں (خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود/ایکس) </p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی سرمایہ کاری کا سلسلہ فعال: پاکستانی وزیر خزانہ\n\nشہزادہ ولیم کا دورہ سعودی عرب، دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم کیوں؟\n\nسعودی عرب کی دفاعی نمائش میں پاکستانی جے ایف17 مرکز نگاہ\n\nسعودی عرب: ڈیفنس شو میں آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا ’سمیش‘ میزائل متعارف\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات، عالمی امن اور سلامتی کے فروغ پر گفتگو: سعودی وزیر دفاع\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات، عالمی امن اور سلامتی کے فروغ پر گفتگو: سعودی وزیر دفاع"
}