External Publication
Visit Post

عالمی پابندیاں ختم ہوں تو انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر لانے پر تیار: ایران

Independent Urdu [Unofficial] February 9, 2026
Source

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے پیر کو عندیہ دیا ہے کہ تہران اپنے انتہائی زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم سطح پر لانے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک پر عائد تمام بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔ یہ بات سرکاری خبر ایجنسی ایسنا (ISNA) نے رپورٹ کی۔

ایرانی جوہری سربراہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج ہی کہا کہ کشیدہ ماحول میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد برقرار ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ بیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طویل عرصے سے جاری تناؤ کے دوران مذاکرات کی بحالی کے لیے ممکنہ پیش رفت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراقچی نے خبردار کیا کہ متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں واپسی کے لیے آمادگی کے باوجود ایران کو اب بھی امریکہ پر ’گہرا عدم اعتماد‘ ہے۔

انہوں نے کہا ’ہم سنجیدہ مذاکرات کے خواہش مند ہیں تاکہ کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکے، بشرطیکہ دوسرا فریق بھی اسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہو۔‘

انہوں نے تہران میں سفیروں کے ایک سفارتی اجتماع سے خطاب میں مزید کہا ’بدقسمتی سے گذشتہ برسوں میں امریکہ کے رویے کی وجہ سے گہرا عدم اعتماد برقرار ہے۔‘

ایران

امریکہ

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایسنا کے مطابق جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے عندیہ دیا ہے کہ تہران اپنے انتہائی زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم سطح پر لانے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک پر عائد تمام عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔

اے ایف پی

سوموار, فروری 9, 2026 - 17:45

Main image:

ایرانی ایٹمی تنظیم کے دفتر سے دو نومبر، 2025 کو فراہم کردہ اس تصویر میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان تہران میں جوہری صنعت کے سینیئر مینیجرز سے ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی/ ہینڈ آؤٹ ایرانی ایٹمی تنظیم)

ایشیا

type:

news

related nodes:

امریکہ سے مذاکرات، ’یورینیم افزودگی کا حق‘ تسلیم کرنا لازمی شرط: ایران

حملے کی صورت میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران

ایران کے ساتھ ’بہت اچھی بات چیت‘ ہوئی: ٹرمپ

امریکہ سے مذاکرات کے ’اچھے آغاز‘ کے بعد بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق: ایران

SEO Title:

عالمی پابندیاں ختم ہوں تو انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر لانے پر تیار: ایران

copyright:

show related homepage:

Hide from Homepage

Discussion in the ATmosphere

Loading comments...