{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifmhy6arclc6sbapn2ab65ktt6m4bn4esogr6l2bia65kz3wbyo6q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3megpg6xzsr52"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib7d7gpm4aeo64xlyl3e6r2x3fyua26eshot77uzqeu2vcx4vmkyy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 100623
  },
  "path": "/node/184551",
  "publishedAt": "2026-02-09T12:54:08.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران",
    "امریکہ",
    "اے ایف پی",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے پیر کو عندیہ دیا ہے کہ تہران اپنے انتہائی زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم سطح پر لانے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک پر عائد تمام بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔ یہ بات سرکاری خبر ایجنسی ایسنا (ISNA) نے رپورٹ کی۔**\n\nایرانی جوہری سربراہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج ہی کہا کہ کشیدہ ماحول میں مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے باوجود ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد برقرار ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ بیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طویل عرصے سے جاری تناؤ کے دوران مذاکرات کی بحالی کے لیے ممکنہ پیش رفت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔\n\nخبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراقچی نے خبردار کیا کہ متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں واپسی کے لیے آمادگی کے باوجود ایران کو اب بھی امریکہ پر ’گہرا عدم اعتماد‘ ہے۔\n\nانہوں نے کہا ’ہم سنجیدہ مذاکرات کے خواہش مند ہیں تاکہ کوئی نتیجہ حاصل کیا جا سکے، بشرطیکہ دوسرا فریق بھی اسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہو۔‘\n\nانہوں نے تہران میں سفیروں کے ایک سفارتی اجتماع سے خطاب میں مزید کہا ’بدقسمتی سے گذشتہ برسوں میں امریکہ کے رویے کی وجہ سے گہرا عدم اعتماد برقرار ہے۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایسنا کے مطابق جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے عندیہ دیا ہے کہ تہران اپنے انتہائی زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو کم سطح پر لانے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک پر عائد تمام عالمی پابندیاں ختم کر دی جائیں۔\n\nاے ایف پی\n\nسوموار, فروری 9, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>ایرانی ایٹمی تنظیم کے دفتر سے دو نومبر، 2025 کو فراہم کردہ اس تصویر میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان تہران میں جوہری صنعت کے سینیئر مینیجرز سے ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی/ ہینڈ آؤٹ ایرانی ایٹمی تنظیم)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ سے مذاکرات، ’یورینیم افزودگی کا حق‘ تسلیم کرنا لازمی شرط: ایران\n\nحملے کی صورت میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران\n\nایران کے ساتھ ’بہت اچھی بات چیت‘ ہوئی: ٹرمپ\n\nامریکہ سے مذاکرات کے ’اچھے آغاز‘ کے بعد بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق: ایران\n\nSEO Title:\n\nعالمی پابندیاں ختم ہوں تو انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر لانے پر تیار: ایران\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "عالمی پابندیاں ختم ہوں تو انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر لانے پر تیار: ایران"
}