ازبک صدر سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستانی دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ سرکاری دورے پر (آج) جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
اسلام آباد مین جاری ہونے والے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ازبک صدر 5 سے 6 فروری کو سرکاری دورے پر اپنی کابینہ کے وزرا اور ملک کے تاجر رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔
ازبکستان وسطی ایشیا کی سب سے بڑی صارف منڈی اور دوسری بڑی معیشت ہے۔
یہ پہلا وسطی ایشیائی ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان نے دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ اور 17 اشیا پر مشتمل دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدہ کیا ہے۔
فروری 2023 میں، پاکستان اور ازبکستان نے تاشقند میں ہونے والے ایک اجلاس میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد اشیا اور سروسز کے تبادلے کو بڑھانا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا کہ دورہ کرنے والے ازبک صدر پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم شہباز سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
وہ پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوام سے عوام کے تبادلے اور علاقائی روابط سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ازبک صدر شوکت مرزایوف کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہو گا، جو کہ پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جس کی جڑیں مشترکہ تاریخ، عقیدے اور وسطی اور جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کی مشترکہ خواہشات سے جڑی ہوئی ہیں۔
صدر شوکت مرزایوف نے آخری بار 2022 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان اور ازبکستان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ 2023 میں ایک ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے اور مزید تعاون کے منصوبے بشمول صنعتی تعاون کا روڈ میپ، علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
گذشتہ ماہ دونوں ملکوں نے دوطرفہ تجارت کودو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا جب وزیر اعظم شہباز نے تاشقند میں صدر مرزییوئیف سے ملاقات کی تھی۔
ازبکستان کے سفارت خانے نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ صدر شوکت مرزایوف کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کی نشاندہی متوقع ہے۔
گذشتہ ماہ ازبکستان کے سفیر علی شیر تُختائیف نے بھی کراچی کے لیے ازبکستان سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
ازبکستان
وسطی ایشیا
سرکاری دورہ
صدر
وزیر اعظم
شہباز شریف
اسلام آباد
پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا کہ دورہ کرنے والے ازبک صدر پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم شہباز سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
انڈپینڈنٹ اردو
جمعرات, فروری 5, 2026 - 07:45
Main image:
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 20 دسمبر 2025 کو ٹوکیو میں رہنماؤں کی سطح کے وسطی ایشیا پلس جاپان ڈائیلاگ سربراہی اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)
پاکستان
type:
news
related nodes:
پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی معاہدے پر دستخط
دفاعی و معاشی تعاون، پاکستانی وزیراعظم کے دورے ازبکستان کا محور
پاکستان، ازبکستان کا چار سال میں تجارت چار ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
ازبکستان اور طالبان کے درمیان تجارت، انسانی امداد پر مذاکرات
SEO Title:
ازبکستان کے صدر سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستانی دفتر خارجہ
copyright:
show related homepage:
Hide from Homepage
Discussion in the ATmosphere