{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigopbpm6jsf3poskngxanw6s2dhoy7njrxnbvwgigoyyciegleaqq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mptofvpmzpi2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifcetn2rygzrctyyowwmgx5ijwzjta4fudozjvpwky6mrhftvk2i4"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 748826
},
"path": "/node/186634",
"publishedAt": "2026-07-04T16:23:45.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"مصر",
"ورلڈ کپ",
"فٹ بال",
"2026",
"آسٹریلیا",
"فلسطین",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی فلسطینی عوام کے نام کر دی۔**\n\nجمعے کو ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دی۔\n\nمقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، تاہم پنیلٹیز میں مصری کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس فتح کے ساتھ مصر نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیتا۔\n\nمصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح فلسطینی اور مصری عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ کامیابی مصری عوام اور فلسطینی عوام کے نام کرتا ہوں، جو باوقار اور قابلِ احترام لوگ ہیں۔‘\n\nمیچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ فتح مصری عوام اور تمام عرب دنیا کے نام کرتے ہیں۔\n\nفتح کے بعد حسام حسن مصری اور فلسطینی پرچم اٹھائے میدان میں آئے، جبکہ مصری کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔\n\nمصر\n\nورلڈ کپ\n\nفٹ بال\n\n2026\n\nآسٹریلیا\n\nفلسطین\n\nمصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی فلسطینی عوام کے نام کر دی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جولائی 4, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>تین جولائی، 2026 کی اس تصویر میں مصری فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد فسلطینی اور مصری پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\njw id:\n\nSMN2NaAj\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیل 1967 کی سرحدی بنیادوں پر فلسطین کو تسلیم کرے تو سکیورٹی بلاک کا حصہ بن سکتا ہے: ترک وزیر خارجہ\n\nفلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہم معاہدے پر کوئی لچک نہیں: پاکستان\n\nبیشتر ملکوں میں آج عید الاضحیٰ، پاکستان کا فلسطین اور کشمیر سے اظہار یکجہتی\n\nغزہ: گڑیا بنا کر بچوں میں خوشیاں بانٹتی فلسطینی معلمہ\n\nSEO Title:\n\nفٹ بال ورلڈ کپ 2026: مصری کوچ نے آسٹریلیا کے خلاف فتح فلسطینی عوام کے نام کر دی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "فٹ بال ورلڈ کپ: مصری کوچ نے آسٹریلیا کے خلاف فتح فلسطینی عوام کے نام کر دی"
}