{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihg4bfwfd7iql67xrp5mqafkalp3gjh276atyxmz64cjslfnubqrq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpthpovx6ap2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieenqfqimetvsk767zz3mdwlpp6z3sc5x57yr3ud4odrkujbst6lq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 87817
},
"path": "/node/186632",
"publishedAt": "2026-07-04T14:18:32.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"ترکی",
"انڈیا",
"جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو استنبول میں پاکستان اور ترکی کے درمیان منعقدہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال مئی میں انڈیا کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔**\n\nکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے موثر سفارتی کردار اور ترکی سمیت مختلف دوست ممالک کی بھرپور حمایت سے خطے میں امن کا قیام عمل میں آیا ہے نیز ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔\n\nوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو توانائی، معدنیات، آبی ذخائر، لائیو سٹاک، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور اکنامک زونز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔\n\nیہ کانفرنس صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کے لیے منعقد کی گئی۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کی پرتپاک مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان اور ترکی کی شراکت داری میں موجود بے پناہ صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔\n\nوزیراعظم نے صدر طیب اردوان کی قیادت میں ترکی کی بے مثال ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کان کنی، معدنیات، آئی ٹی، ٹیلی کام اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔\n\nان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے نجی شعبوں میں مربوط شراکت داری سے دونوں ملکوں کے عوام بھرپور مستفید ہوں گے۔\n\nوزیراعظم نےمعاشی استحکام اوربیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔\n\nپاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف گذشتہ روز ایران سے ترکی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں پاکستانی وفد کی ہمراہ شرکت کی تھی۔\n\nپاکستان\n\nترکی\n\nانڈیا\n\nجنگ\n\nوزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے موثر سفارتی کردار اور ترکی سمیت مختلف دوست ممالک کی بھرپور حمایت سے خطے میں امن کا قیام عمل میں آیا ہے نیز ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جولائی 4, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف چار جولائی 2026 کو استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کر رہے ہیں (پی ایم آفس)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستانی وزیراعظم ترکی میں، تجارت اور علاقائی سکیورٹی پر مذاکرات متوقع\n\nپاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا مشرق وسطیٰ میں ’قابل قبول‘ حل پر زور\n\nکیا ترکی اور سعودی عرب مل کر خطے کا نیا تجارتی نقشہ بدلنے جا رہے ہیں؟\n\nترکی کی چھ ہزار کلومیٹر رینج کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش\n\nSEO Title:\n\nانڈیا کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت ہمیشہ یاد رہے گی: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "انڈیا کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت ہمیشہ یاد رہے گی: شہباز شریف"
}