{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiawcivkdxnptfw33a3xxkxbddkb77hub7itjugpnemapaio4kwlve",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpthpn26eup2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibx26wzcg3muwsz4ip5hlwvb4tozmgwgjfd7yigbxmdr72br7keha"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 83357
},
"path": "/node/186633",
"publishedAt": "2026-07-04T14:46:55.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"کرکٹ",
"انگلینڈ",
"روئٹرز",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں بین الاقوامی کیپ حاصل کر کے ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا۔**\n\nصرف 15 سال اور 99 دن کی عمر میں میدان میں اترنے والے ویبھو انڈیا کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے ہیں۔\n\nبائیں ہاتھ کے بلے باز کو میچ سے قبل ساتھی کرکٹر تلک ورما نے ڈیبیو کیپ پیش کی۔ ویبھو انڈیا کے 122ویں مرد ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر بنے اور انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔\n\nٹنڈولکر نے نومبر 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت ان کی عمر 16 برس تھی۔\n\nٹاس جیتنے کے بعد انڈین کپتان شریاس ایئر نے کہا کہ ویبھو نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔\n\nان کے مطابق نوجوان بلے باز دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے اور آنے والے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، اسی لیے وہ بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔\n\nویبھو سوریہ ونشی کو انڈیا کے با صلاحیت ترین نوجوان ٹیلنٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی شہرت میں تیزی سے اضافہ گذشتہ سال اس وقت ہوا جب انہوں نے آئی پی ایل میں صرف 35 گیندوں پر دھواں دار سنچری سکور کی۔\n\nرواں آئی پی ایل سیزن میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا، ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے، ان کا سٹرائیک ریٹ 237 سے زائد رہا جبکہ انہوں نے ریکارڈ 72 چھکے بھی لگائے۔\n\nان مسلسل پرفارمنسز کے بعد قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کا مطالبہ زور پکڑتا گیا، تاہم سلیکٹرز نے جلد بازی سے گریز کیا اور مارچ میں 15 برس کے ہونے کے بعد ہی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ ویبھو کو آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں میں موقع نہیں ملا اور وہ سائیڈ لائن پر رہے، جبکہ انڈیا کو حیران کن طور پر سیریز میں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں انہیں انتظار کے بعد ڈیبیو کا موقع مل گیا۔ سیریز کا پہلا میچ بغیر نتیجہ ختم ہونے کے باعث مقابلہ 0-0 سے برابر تھا۔\n\nڈیبیو میچ میں ویبھو نے اوپننگ کرتے ہوئے اپنے انداز کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ بولرز جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ کے خلاف ایک، ایک چھکا جڑا۔\n\nلیکن جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے ول جیکس کے خلاف کریز سے نکل کر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سٹمپ آؤٹ ہ وگئے۔ وہ 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔\n\nدوسری جانب انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے بھی میچ سے قبل اعتراف کیا تھا کہ میزبان ٹیم نے ویبھو سوریہ ونشی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے۔\n\nان کے مطابق انگلینڈ نے نوجوان بلے باز کے کھیل کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس کے خلاف مخصوص حکمت عملی تیار کی گئی ہے، اب اصل امتحان اس پلان پر عملدرآمد کا تھا۔\n\nمختصر اننگز کے باوجود ویبھو سوریہ ونشی کا ڈیبیو انڈین کرکٹ میں ایک نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور شائقین کی نظریں اب اس بات پر ہیں کہ آیا یہ نوجوان کھلاڑی اپنی ابتدائی کارکردگی کو عالمی سطح پر مستقل کامیابی میں تبدیل کر پاتا ہے یا نہیں۔\n\nانڈیا\n\nکرکٹ\n\nانگلینڈ\n\nصرف 15 سال اور 99 دن کی عمر میں میدان میں اترنے والے ویبھو انڈیا کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے ہیں۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, جولائی 4, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">4 جولائی 2026 کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے دوران انڈین بلے باز ویبھو سوریہ ونشی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپس جاتے ہوئے(اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nویبھو سوریاونشی ’چھکے مارنے والی نئی مشین‘\n\nویبھو سوریہ ونشی کا ایک اور ’چمت کار‘، 17 گیندوں میں 52 رنز\n\nآئی پی ایل: سنچری بنانے والے کم عمر ترین ویبھو سوریا ونشی کے چرچے\n\nکیا وراٹ کوہلی اپنا دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل جیت پائیں گے؟\n\nSEO Title:\n\nویبھو سوریہ ونشی کا ’تاریخی‘ ڈیبیو: سچن ٹنڈولکر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ویبھو سوریہ ونشی کا ’تاریخی‘ ڈیبیو: سچن ٹنڈولکر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا"
}