{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigl74rcd6xrbbpjww2zim22skgji54r6so6d5c6kmx535cwpkidtm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mptayvoo3vw2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihlzznm7tuky7lztnemfmqswi5zdpoozs4vtcixnypxa54adepifi"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 1255765
  },
  "path": "/node/186629",
  "publishedAt": "2026-07-04T12:15:43.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "انڈیا",
    "کھلاڑی",
    "کھیل",
    "ممتاز جمالی",
    "news"
  ],
  "textContent": "**جنوبی کوریا میں انٹرنیشنل سافٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں انڈیا کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ ہم نے یہ کامیابی اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کی ہے۔**\n\nجنوبی کوریا کے شہر انچیون میں منعقد ہونے والے سالانہ کوریا کپ انٹرنیشنل سافٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مکسڈ ٹیم نے انڈیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔\n\nمحدود وسائل کے باوجود پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12 ممالک کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔\n\n15 سے 22 جون تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں فلپائن نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔\n\nپاکستانی ٹیم تمام کھلاڑی کراچی سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے سرکاری سرپرستی سے زیادہ ذاتی محنت اور اپنے وسائل شامل تھے۔\n\n**’اپنی مدد آپ کے تحت یہ کامیابی حاصل کی‘**\n\nپاکستانی مکسڈ ٹیم کے کپتان حمزہ سعید نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ کوریا کپ ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی ایونٹ ہے، جس میں اس مرتبہ 12 ممالک نے حصہ لیا۔\n\nانہوں نے بتایا کہ ’ٹورنامنٹ میں مردوں، خواتین اور مکسڈ ٹیموں کے الگ الگ مقابلے ہوتے ہیں۔ ہماری مکسڈ ٹیم نے انڈیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جو ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔‘\n\nحمزہ سعید کے مطابق ٹیم نے یہ کامیابی زیادہ تر اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کی۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ ’جب انڈیا کے خلاف فیصلہ کن میچ جیتا تو خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں تھا۔ البتہ میدان میں ہم نے ہمیشہ انڈین ٹیم کو صرف ایک حریف ٹیم کے طور پر دیکھا اور مکمل سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ کھیلے۔\n\n**’لوگ کہتے تھے لڑکی ہے، کیا کر لے گی‘**\n\nکراچی سے تعلق رکھنے والی سوشیالوجی کی طالبہ فاطمہ زیدی بھی اس کامیاب ٹیم کا حصہ تھیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کی والدہ مس تحسین نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان کی تین بیٹیاں ہیں اور کوئی بیٹا نہیں، لیکن فاطمہ نے اپنی کارکردگی سے پورے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا: ’جب معلوم ہوا کہ میری بیٹی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈیا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔‘\n\nفاطمہ زیدی کے مطابق کھیل کے آغاز میں انہیں اکثر یہ جملہ سننا پڑتا تھا کہ ’لڑکی ہے، کیا ہی کر لے گی۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’میں نے کبھی ایسی باتوں پر توجہ نہیں دی۔ مسلسل محنت کرتی رہی اور جب انڈیا کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی تو ایسا محسوس ہوا جیسے میری برسوں کی محنت اور خواب ایک ساتھ پورے ہو گئے ہوں۔‘\n\n**’پاکستان کے پرچم کی نمائندگی سب سے بڑا اعزاز ہے‘**\n\nٹیم میں شامل کراچی کی رہائشی اور گھریلو خاتون سیدہ ایرج بتول نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے کسی بھی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔\n\nانہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’اگر جذبہ مضبوط ہو اور مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہو تو تمام مشکلات آسان لگنے لگتی ہیں۔‘\n\nان کے مطابق جب وہ قومی پرچم کے ساتھ مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں تو یہی احساس انہیں مزید محنت کرنے اور بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی سافٹ ٹینس کو دیگر کھیلوں کی طرح سرکاری سرپرستی اور سہولیات ملیں تاکہ مزید نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔‘\n\nپاکستان\n\nانڈیا\n\nکھلاڑی\n\nکھیل\n\nپاکستانی ٹیم تمام کھلاڑی کراچی سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے سرکاری سرپرستی سے زیادہ ذاتی محنت اور اپنے وسائل شامل تھے۔\n\nممتاز جمالی\n\nہفتہ, جولائی 4, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں 15 سے 22 جون تک جاری رہنے والے سالانہ کوریا کپ انٹرنیشنل سافٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مکسڈ ٹیم نے انڈیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی(تصویر: حمزہ سعید)</p>\n\nکھیل\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nورلڈ کپ: میسی مسلسل سات میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی\n\nوہ پانچ بڑے کھلاڑی جنہوں نے 40 برس کی عمر میں شاندار واپسی کی\n\nکوئٹہ: ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے، خواتین کھلاڑی بھی شریک\n\nپی ایس ایل 11: ٹرافی کے علاوہ کس کھلاڑی کو کیا ملا؟\n\nSEO Title:\n\nانٹرنیشنل سافٹ ٹینس: انڈیا کو ہرانے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "انٹرنیشنل سافٹ ٹینس: انڈیا کو ہرانے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟"
}