{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifyg77ftqddqwzkhgq26mbpvt24uafv7474ltfbg6izchrqhf3vi4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mptayoqubkw2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreielfoddwr7wvlsjv3ghtd4zhllxuncldcqhrpib7yjqagbfqiaewa"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 83532
  },
  "path": "/node/186631",
  "publishedAt": "2026-07-04T12:54:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فلسطین",
    "مغربی کنارہ",
    "اسرائیل",
    "آبادکاری",
    "اقوام متحدہ",
    "روئٹرز",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہری محمد سلامہ اپنے خاندان کے لیے ایک گھر تعمیر کر رہے تھے، جہاں ان کے حال ہی میں منگنی کرنے والے بیٹے نے شادی کے بعد اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنا تھا۔**\n\nتاہم گھر کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اس پر قبضہ کر لیا۔\n\nہفتے کے آغاز میں بنائی گئی اور روئٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو میں کم از کم چھ آبادکار دو منزلہ گھر کی چھت پر موجود دکھائی دیتے ہیں۔ یہ گھر ایک قریبی پہاڑی کے نیچے واقع ہے۔\n\nمحمد سلامہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس سے رجوع کیا، لیکن انہیں کوئی مدد نہیں ملی۔ اب انہیں خدشہ ہے کہ ان کا گھر، جو فلسطینی علاقے میں واقع دیگر گھروں کی طرح اسرائیلی بستیوں اور چھوٹی چوکیوں سے گھرا ہوا ہے، ہمیشہ کے لیے ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔\n\nان کے مطابق علاقے کے دیگر گھروں کو بھی اسی قسم کے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔\n\nمحمد سلامہ نے کہا کہ ’صرف خدا ہی جانتا ہے، اگر قانون اور نظم موجود ہے تو وہ یہاں سے چلے جائیں گے۔ اگر وہ ایک گھر لینے میں کامیاب ہو گئے تو باقی بھی ان کے پیچھے جائیں گے۔‘\n\nروئٹرز آبادکاروں سے مؤقف حاصل نہیں کر سکا۔\n\nجمعرات کو ان میں سے ایک شخص کو گھر کی چھت پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔\n\nاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے اس ہفتے کے آغاز میں گھر کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی اور ’فوجی موقع پر پہنچے اور فوری طور پر اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔‘\n\nتاہم فوج نے گھر میں آبادکاروں کی مسلسل موجودگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔\n\nاسرائیلی فوج کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں سے متعلق قانونی معاملات اسرائیلی پولیس کی ذمہ داری ہیں، لیکن پولیس نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔\n\nمغربی کنارے میں آبادکاروں کے ذریعے فلسطینی زمینوں پر قبضہ ایک طویل عرصے سے جاری مسئلہ ہے۔\n\nاس علاقے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کے درمیان لگ بھگ پانچ لاکھ اسرائیلی آباد ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nفلسطینی شہری اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے برسوں سے زرعی زمینوں کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ اور بستیوں کی توسیع سے منسلک حملوں کی شکایات کرتے رہے ہیں۔\n\nاقوام متحدہ کی ایک تحقیق کے مطابق 2023 کے بعد سے فلسطینی دیہات اور زرعی اراضی پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔\n\nسلامہ کے گاؤں جالود کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیش آنے والا واقعہ ایک نئی تشویش کا باعث ہے کیونکہ اس بار زیرِ تعمیر گھر پر قبضہ کیا گیا ہے۔\n\nگاؤں کی کونسل کے سربراہ رائد الحاج محمد کے مطابق آبادکار اب جالود کے آخری گھر سے سو میٹر سے بھی کم فاصلے تک پہنچ چکے ہیں اور وہ گھر بھی زیرِ تعمیر ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ جالود اب تک آبادکاروں کے پانچ بڑے حملوں کا سامنا کر چکا ہے، جن میں گھروں کو آگ لگانا، گاڑیوں کو نقصان پہنچانا اور درخت اکھاڑنا شامل ہے۔\n\nمحمد سلامہ کے لیے یہ معاملہ ذاتی طور پر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ 2023 میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد گھر کی تعمیر رک گئی تھی کیونکہ ان کا بیٹا روزگار حاصل نہیں کر سکا تھا اور خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔\n\nمحمد سلامہ کے مطابق ’قریب ہی ایک پڑوسی نے دو منزلہ گھر تعمیر کیا ہے، اگر ہم اپنا یہ گھر کھو دیتے ہیں تو غالب امکان ہے کہ وہ اس کا بھی قبضہ کر لیں گے۔ اگر ہمارا گھر گیا تو ان کا گھر بھی چلا جائے گا۔‘\n\nفلسطین\n\nمغربی کنارہ\n\nاسرائیل\n\nآبادکاری\n\nاقوام متحدہ\n\nاقوام متحدہ کی ایک تحقیق کے مطابق 2023 کے بعد سے فلسطینی دیہات اور زرعی اراضی پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, جولائی 4, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں جالود میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے قبضے میں لیے گئے گھر کے مالک فلسطینی شہری محمد سلامہ 2 جولائی 2026 کو روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے(تصویر: روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآئرلینڈ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں کی اشیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ\n\n18 مسلمان، یورپی ممالک کی مغربی کنارے کے الحاق کی کی مذمت\n\nمغربی کنارے کی اراضی رجسٹریشن: مسلم ممالک کی اسرائیل کی مذمت\n\nاسرائیل کا مغربی کنارے میں زمین کی رجسٹریشن کا فیصلہ، پاکستان کی مذمت\n\nSEO Title:\n\nفلسطینی شہری کے زیر تعمیر گھر پر اسرائیلی آباد کاروں نے قبضہ کر لیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "فلسطینی شہری کے زیر تعمیر گھر پر اسرائیلی آباد کاروں نے قبضہ کر لیا"
}