{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicvw7g4syo4ddkpatdxcjhdk26r5kcylvjubtqofz32epotf2fxq4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mprqyej3yjt2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicqsoqrznx2g67ikwm4l5lhfoluhfflmonmxonej3bdl4tznxhmju"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77591
},
"path": "/node/186605",
"publishedAt": "2026-07-03T04:49:03.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"فٹ بال",
"ورلڈ کپ",
"ارجنٹائن",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**فٹ بال کی دنیا میں اکثر برازیل، ارجنٹینا، جرمنی اور سپین جیسی بڑی طاقتوں کا ذکر ہوتا ہے، لیکن 2026 کے فیفا ورلڈ کپ نے ایک ایسی کہانی بھی دنیا کے سامنے رکھی جس نے ثابت کر دیا کہ خوابوں کی کوئی جغرافیائی یا آبادیاتی حد نہیں ہوتی۔**\n\nافریقہ کے مغربی ساحل سے دور بحرِ اوقیانوس میں واقع چھوٹا سا جزیرہ نما ملک کیپ ورد یا مقامی زبان میں کابو ورد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ تک پہنچا اور عالمی فٹ بال میں ایک تاریخ رقم کر دی۔\n\nاس کا اگلہ اہم اور سخت ترین مقابلہ ارجنٹینا کے خلاف کل صبح تین بجے ہے۔ آب شاید ڈرا کرنے سے بھی اسے فائدہ نہ ہو اور چیمپین ٹیم کے خلاف جتنا آسان نہ ہو۔\n\nروئٹرز کے مطابق ارجنٹینا کے کوچ لیونل سکیلونی نے جمعرات کو کیپ ورد کے خلاف ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ سے قبل محتاط اور احترام پر مبنی رویہ اختیار کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی یہ ٹیم موجودہ عالمی چیمپیئنز کے لیے آسان حریف ثابت ہوگی۔\n\nارجنٹینا گروپ مرحلے میں تقریباً بےعیب کارکردگی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا ہے، تاہم سکیلونی نے کہا کہ اگرچہ ان کی ٹیم کے گرد جوش و خروش پایا جاتا ہے، لیکن کھلاڑی کیپ ورد کو پوری سنجیدگی اور احترام کے ساتھ لے رہے ہیں۔\n\nسکیلونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’ہم اس وقت اچھی فارم میں ہیں، لیکن اب غلطی کی گنجائش بہت کم رہ گئی ہے۔ یہ ایسا میچ ہے جس میں اگر آپ ہار جائیں تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتے ہیں۔ ہم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: وہ ایک اچھی ٹیم ہیں۔ ہم انہیں پہلے ہی دیکھ چکے ہیں، صرف اس لیے نہیں کہ اب ہمارا مقابلہ ان سے ہے بلکہ اس لیے بھی کہ ہم ممکنہ حریفوں کا تجزیہ کر رہے تھے اور پھر انہوں نے کوالیفائی کر لیا۔‘\n\nکیپ ورد کی آبادی صرف پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے، جس کے باعث یہ ورلڈ کپ تک پہنچنے والے دنیا کے کم آبادی والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ملک کا رقبہ بھی تقریباً چار ہزار مربع کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہے، اس لیے اسے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے چھوٹے ممالک میں سے ایک قرار دیا گیا۔\n\nکیپ ورد کے صدر حوزے ماریا نیویس نے پیش گوئی کی ہے کہ ان کا ملک فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں موجودہ عالمی چیمپیئن ارجنٹینا کو شکست دے گا، کیونکہ ان کے بقول یہ ابھرتی ہوئی ٹیم مسلسل 'اپنی تقدیر خود رقم کر رہی ہے'۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا: 'میرا خیال ہے کہ کیپ ورد ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرا سکتا ہے۔'\n\n**ورلڈ کپ کا راستہ**\n\nآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی 15 ستمبر 2023 کو چنئی میں پریس کانفرنس کے دوران آفیشل ٹور کے طور پر رکھی گئی ہے (آر ستیش بابو/ اے ایف پی)\n\n\n\n\n2026 کے ورلڈ کپ کے لیے افریقی کوالیفائنگ مرحلہ انتہائی مشکل تھا۔ اگرچہ ورلڈ کپ کو 48 ٹیموں تک وسعت دی گئی، پھر بھی افریقی گروپس میں براہِ راست کوالیفکیشن کے لیے سرفہرست پوزیشن حاصل کرنا ضروری تھی۔ کیپ ورد کو ایسے گروپ میں رکھا گیا جس میں افریقی فٹ بال کی مضبوط ٹیم کیمرون بھی موجود تھی۔ بہت سے مبصرین کا خیال تھا کہ کیمرون آسانی سے گروپ جیت لے گا، لیکن کیپ ورد نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے۔\n\nٹیم نے پورے کوالیفائنگ مرحلے میں شان دار کارکردگی دکھائی۔ اس نے سات میچ جیتے، دو برابر کھیلے اور صرف ایک میچ ہارا۔ دفاعی استحکام اس کی سب سے بڑی قوت تھی اور اس نے اپنے دس میچوں میں سات کلین شیٹس بھی حاصل کیں۔\n\n**فیصلہ کن لمحہ**\n\nکوالیفائنگ مہم کا سب سے اہم موڑ اس وقت آیا جب کیپ ورنے اپنے مضبوط حریف کیمرون کو 1-0 سے شکست دی۔ اس کامیابی نے نہ صرف ٹیم کا اعتماد بڑھایا بلکہ اسے گروپ کی پہلی پوزیشن پر پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبعد ازاں، اکتوبر 2025 میں ایسواتینی کے خلاف 3-0 کی واضح فتح نے کیپ ورد کی پہلی ورلڈ کپ شرکت پر مہر ثبت کر دی۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑی، کوچنگ سٹاف اور شائقین جذباتی مناظر میں جشن مناتے دکھائی دیے کیونکہ ملک نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فٹ بالی خواب پورا کر لیا تھا۔\n\n**ٹیم کا کردار**\n\nکیپ ورڈت کے پاس میسی، مباپے یا رونالڈو جیسا کوئی عالمی سپر سٹار نہیں، لیکن پوری ٹیم ایک یونٹ کے طور پر کھیلتی ہے۔ ٹیم کی کامیابی انفرادی مہارت کے بجائے اجتماعی کارکردگی پر مبنی ہے۔ اس کے کئی کھلاڑی پرتگال، فرانس، بیلجیئم اور دیگر یورپی لیگز میں کھیلتے ہیں۔\n\nتاہم کیپ ورد کی کامیابی کے پیچھے سب سے اہم شخصیت ٹیم کے کوچ بوبِستا ہیں، جو خود بھی ماضی میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود ایک ایسی ٹیم تیار کی جو نظم و ضبط، دفاعی مضبوطی اور اجتماعی کھیل کی وجہ سے نمایاں رہی۔\n\nبوبِستا نے بارہا کہا کہ ’خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہے اور کچھ بھی ناممکن نہیں۔‘ ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ تک پہنچ کر اس قول کو حقیقت میں بدل دیا۔\n\n**ورلڈ کپ 2026 میں آغاز**\n\nورلڈ کپ میں کیپ ورد کو ایک مشکل گروپ ملا جس میں سپین، یوراگوئے اور سعودی عرب شامل تھے۔ بیشتر ماہرین کا خیال تھا کہ یہ ٹیم گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ پائے گی، مگر اس نے حیران کن کارکردگی دکھائی۔\n\nاپنے پہلے ہی میچ میں اس نے سابق عالمی چیمپیئن سپین کو 0-0 سے برابر کر دیا۔ اس نتیجے نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی کیونکہ ایک نووارد ٹیم نے یورپ کی بڑی طاقت کو روک لیا تھا۔\n\nاس کے بعد یوراگوئے کے خلاف 2-2 کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ کیون پِینا نے ورلڈ کپ میں کیپ ورد کی تاریخ کا پہلا گول کیا جبکہ ہیلیو واریلا نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو اہم پوائنٹ دلایا۔\n\nگروپ کے آخری میچ میں سعودی عرب کے ساتھ 0-0 کا ڈرا ہوا۔ یوں کیپ ورد نے تینوں میچ برابر کھیلے اور تین پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سپین کی یوراگوئے کے خلاف کامیابی نے کیپ وردے کی اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنا دی۔\n\n**تاریخی کامیابی**\n\nکیپ ورد نہ صرف اپنے پہلے ورلڈ کپ میں شریک ہوا بلکہ ناک آؤٹ مرحلے تک بھی پہنچ گیا۔ یہ کارنامہ اور بھی غیرمعمولی اس لیے تھا کہ ٹیم نے گروپ مرحلے میں کوئی میچ جیتے بغیر صرف تین ڈرا کے ذریعے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ فٹ بال کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے۔\n\nمزید یہ کہ وہ آبادی کے لحاظ سے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔\n\n**یہ کامیابی کیوں اہم ہے؟**\n\nکیپ ورد کی کہانی صرف فٹ بال کی نہیں بلکہ ایک قومی کامیابی بھی ہے۔ محدود آبادی، کم وسائل اور نسبتاً چھوٹے فٹ بالی ڈھانچے کے باوجود اس ملک نے دکھایا کہ درست منصوبہ بندی، مضبوط ٹیم سپرٹ اور مؤثر قیادت سے بڑے سے بڑا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔\n\nافریقہ میں کیپ ورد کی کامیابی ان چھوٹے ممالک کے لیے بھی ایک مثال بن گئی ہے جو روایتی فٹ بال طاقتوں کے سائے میں نظر نہیں آتے۔ اس نے یہ ثابت کیا کہ جدید فٹ بال میں صرف آبادی یا مالی وسائل ہی کامیابی کی ضمانت نہیں بلکہ تنظیم، نظم و ضبط اور اجتماعی عزم بھی اتنا ہی اہم ہے۔\n\nفٹ بال\n\nورلڈ کپ\n\nارجنٹائن\n\nارجنٹینا کے کوچ لیونل سکیلونی نے کیپ وردے کے خلاف راؤنڈ آف 32 کے میچ سے قبل محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی یہ ٹیم عالمی چیمپیئنز کے لیے آسان حریف ثابت ہوگی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جولائی 3, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">26 جون 2026 کو پرایا میں کیپ ورڈے اور سعودی عرب کے درمیان 2026 فیفا ورلڈ کپ کے میچ کے دوران کیپ ورڈے کی قومی فٹ بال ٹیم کی ایک مداح میچ دیکھتے ہوئے ردِعمل کا اظہار کر رہی ہے (جوزے کوریا / اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\njw id:\n\nCqlw9dM5\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nورلڈ کپ: ناک آؤٹ سٹیج میں پہنچنے والا سب سے چھوٹا ملک کیپ وردے\n\nپشاور ورکشاپ جہاں پرانے فٹ بال کو کھیلنے کے قابل بنایا جاتا ہے\n\nتقسیمِ ہند کے بعد سیالکوٹ کی فٹ بال صنعت کیسے دوبارہ کھڑی ہوئی؟\n\nفٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا زندہ ہے‘\n\nSEO Title:\n\nورلڈ کپ: دنیا کو حیران کرنے والی کیپ ورد کا کیا کل آخری میچ ہوگا؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ورلڈ کپ: دنیا کو حیران کرنے والی کیپ ورد کا کیا کل آخری میچ ہوگا؟"
}