{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiazfaqdjka6mbe2v3qdidtxovuk7glyfop3vrz5juauukfvaryo5i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mprqx5xl6db2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiefpcdjh7ged6sebrk3vs6w23gqf47jt2scrkgm24qvsjia7wxuv4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 108306
  },
  "path": "/node/186615",
  "publishedAt": "2026-07-03T11:30:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "لاہور",
    "پولیس",
    "ریپ",
    "غیرملکی",
    "ارشد چوہدری",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**لاہور میں دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ اغوا اور ریپ کے کیس میں جمعے کو مقامی عدالت نے گرفتار چاروں ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔**\n\nپنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر دو غیر ملکی خواتین، سٹیفن اور ان کی دوست کو پولیس نے گذشتہ روز جمعرات کو بازیاب کرایا تھا۔\n\nکارروائی کے دوران گرفتار ملزمان رضا ڈار، سکندر خان، حسن رضا اور ساجد علی کو مقامی عدالت میں آج جمعے کے روز پیش کیا گیا۔\n\nپولیس نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس نے ملزمان کو پیش کیا تو وہ میڈیا کے کیمروں سے اپنے چہرے چھپاتے رہے۔\n\nڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ملزمان کے متاثرہ خواتین سے پرانے تعلقات تھے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں یہاں بلا کر ریپ کیا جائے اور اغوا کر کے تاوان مانگا جائے۔\n\nانہوں نے کہا: ’متاثرہ خواتین کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، جس میں ریپ کے شواہد ملے ہیں۔ چاروں ملزمان کا اسلحہ برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔‘\n\nان سے پوچھا گیا کہ کیا ملزم رضا ڈار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے عزیز ہیں؟\n\nڈی آئی جی فیصل کامران نے جواب دیا کہ اگر وہ ان کے رشتہ دار بھی ہیں تو قانون سب کے لیے برابر ہے۔ پولیس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے اور کارروائی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر کی گئی ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ سنگاپور میں رضا ڈار اور درخواست گزار خواتین کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی (کرپٹو) کا مشترکہ کاروبار بھی تھا۔ ان کے درمیان مالی لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ جب یہ خواتین پاکستان آئیں تو ان کے ویزوں کا انتظام بھی ملزمان نے ہی کیا تھا۔\n\nان کے مطابق ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان نے ان خواتین کی رہائی کے لیے 15 لاکھ ڈالر تاوان بھی طلب کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nڈی آئی جی کے بقول: ’اس کیس میں دفعہ 365 اے کا معاملہ نہیں ہے۔ ریپ کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’ہم ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں۔ ریپ کے الزام کے حوالے سے ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ رپورٹ آنے پر معلوم ہو گا کہ الزام درست ہے یا نہیں۔ تاہم اب تک یہی معلوم ہوا ہے کہ فریقین کے درمیان مالی لین دین کا تنازع موجود تھا اور خواتین اپنی مرضی سے پاکستان آئی تھیں۔‘\n\nدوسری جانب انڈپینڈنٹ اردو کو اسی کیس کے حوالے سے موصول ہونے والی ایک اور ایف آئی آر کے مطابق ’جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر میں رات گئے مبینہ طور پر زبردستی داخل ہونے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد علی اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں‘ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔\n\nپولیس کا موقف ہے کہ اسی کیس میں متاثرہ غیر ملکی خواتین سے ریپ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس ایچ او میڈیکل معائنے کی اجازت لینے کے لیے ایک اعلیٰ پولیس افسر کی ہدایت پر رات گئے جج کے گھر گئے۔\n\nیہ مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی آئی جی پنجاب کو درخواست کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر درج کیا گیا۔\n\nلاہور\n\nپولیس\n\nریپ\n\nغیرملکی\n\nلاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ریپ کے الزام کے حوالے سے ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا کہ الزام درست ہے یا نہیں۔\n\nارشد چوہدری\n\nجمعہ, جولائی 3, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>تین اپریل، 2017 کی اس تصویر میں ضلع سرگودھا میں پولیس موبائل گاڑیاں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے روانہ ہو رہی ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nZyRMXZPF\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nغیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، ریپ کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار: لاہور پولیس\n\nپشاور: ریپ کیس میں ’جرگہ ناکام‘ ہونے کے بعد مقدمہ\n\nلاہور ہائی کورٹ: موٹروے ریپ کیس کے دونوں مجرموں کی سزائے موت برقرار\n\nاسلام آباد: ’نوکری کے جھانسے‘ پر سنٹورس مال میں ریپ کا مقدمہ درج\n\nSEO Title:\n\nلاہور: دو غیرملکی خواتین کا مبینہ اغوا اور ریپ کیس، چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "لاہور: دو غیرملکی خواتین کا مبینہ اغوا اور ریپ کیس، چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ"
}