{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreictpoyxbvp7cwaloy4cob3vxomxlkllbvteo7gz2iknsbnefcg24a",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mprqwtt7gfe2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreideikmcn65ta6uiq24ctebornsri7ffethu5uwcjocymbxxokxxrm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 155690
},
"path": "/node/186619",
"publishedAt": "2026-07-03T15:45:57.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"پاکستان",
"میزائل",
"ڈرون",
"اے ایف پی",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا نے جمعے کو اپنی افواج کے لیے 5.46 ارب ڈالر مالیت کے مختلف فوجی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دے دی، جن میں میزائل، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور کامیکازی ڈرونز شامل ہیں۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین حکومت نے کہا ہے کہ اس خریداری کو دفاعی حصولیاتی کونسل (DAC) نے ’اصولی منظوری‘ دی، جس میں اعلیٰ فوجی افسران شامل ہیں اور جس کی سربراہی وزیرِ دفاع کرتے ہیں۔\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کی لاگت تقریباً 520 ارب انڈین روپے (5.46 ارب ڈالر) ہو گی۔\n\nتاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ خریداری کتنے عرصے میں مکمل کی جائے گی یا منظور شدہ نظام درآمد کیے جائیں گے یا ملک میں ہی تیار کیے جائیں گے۔\n\nنئی دہلی گذشتہ ایک دہائی کے دوران اپنے روایتی اور بڑے دفاعی سپلائر روس پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے امریکہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی جانب رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی پیداوار کو بھی فروغ دے رہا ہے۔\n\nحکومت کے مطابق اس معاہدے میں انڈین فوج کے لیے اینٹی ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز، درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، موبائل اینٹی ٹینک میزائل اور ’جیٹ بیسڈ کامیکازی ڈرون سسٹم‘ کی خریداری شامل ہے۔\n\nڈی اے سی نے سمندری دفاع کو مضبوط بنانے اور نگرانی کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے نئے بحری بارودی سرنگوں (نیول مائنز)، جہازوں پر استعمال ہونے والے ڈرونز اور ایک ٹیسٹنگ سہولت کی خریداری کی بھی منظوری دی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانڈیا فضائیہ کے لیے بلند پرواز بغیر پائلٹ طیارہ پلیٹ فارم خریدنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جسے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور ریموٹ سینسنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔\n\nنئی دہلی کا موجودہ دفاعی بجٹ 85 ارب ڈالر ہے۔\n\nگذشتہ سال جوہری ہتھیاروں سے لیس حریف پاکستان کے ساتھ چار روزہ تنازع نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دہلی کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔\n\nانڈیا بحرِ ہند کی اہم بحری گزرگاہوں میں بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی بحریہ کو بھی تیزی سے جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔\n\nدسمبر میں نئی دہلی نے کم از کم 75 بحری جہازوں اور آبدوزوں کا آرڈر دینا شروع کیا، جن میں سے بیشتر ملک کے اندر تیار کیے جائیں گے۔\n\nاس سال کے آغاز میں اعلیٰ حکام نے 39 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دی تھی، جن میں فرانس سے رفال لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔\n\nانڈیا\n\nپاکستان\n\nمیزائل\n\nڈرون\n\nانڈیا نے جمعے کو اپنی افواج کے لیے 5.46 ارب ڈالر مالیت کے مختلف فوجی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دے دی، جن میں میزائل، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور کامیکازی ڈرونز شامل ہیں۔\n\nاے ایف پی\n\nجمعہ, جولائی 3, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">26 جنوری، 2026 کی اس تصویر میں نئی دہلی میں انڈین فوج یوم جمہوریہ کی پریڈ میں آکاش میزائل کی نمائش کر رہی ہے(اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا: سڑک پر چلتے الیکٹرک رکشے کیوں بند ہونے لگے؟\n\nانڈیا جانے والی برطانوی خاتون کے دماغ میں 38 کیڑے کیوں پیدا ہوئے؟\n\nآئرلینڈ نے انڈیا کو تاریخی شکست دینے کے اگلے روز ہی کوچ بدل لیا\n\nاحتجاج، انڈیا سے جنگ، کشمیر کی سیاحت تیسرے سال بھی متاثر\n\nSEO Title:\n\nانڈین افواج کے لیے پانچ ارب ڈالر کے ڈرونز، میزائل خریدنے کی منظوری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "انڈین افواج کے لیے پانچ ارب ڈالر کے ڈرونز، میزائل خریدنے کی منظوری"
}