{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid43oeopdbao463om6eeubbki4sjqfxvtd5idolppcilyvryrw3qi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpozs2d2drw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifoug763o5x5eq5d74ljmfbwmry2kctrx22iz4xy63wnjzhgouovy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 63687
},
"path": "/node/186586",
"publishedAt": "2026-07-02T03:58:47.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان سعودی عرب تعلقات",
"جدہ",
"پی سی بی",
"ریاض",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان اور سعودی عرب کے کرکٹ بورڈز نے بدھ کو سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔ اس شراکت داری کا مقصد مملکت میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔**\n\nسعودی عرب کی کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشترکہ بیان کے مطابق جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے معاہدے پر ایس اے سی ایف کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دستخط کیے۔\n\nمشترکہ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق دونوں ملک کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تکنیکی مہارت، وینیو کی منصوبہ بندی اور آپریشنل معیارات پر مل کر کام کریں گے تاکہ کرکٹ کا ایک ایسا جدید مقام تیار کیا جا سکے جو بین الاقوامی مقابلوں کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔\n\nایس اے سی ایف کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود کا کہنا تھا کہ 'آج کی شراکت داری کا مقصد نہ صرف جدہ میں ایک بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر ہے بلکہ مشترکہ عزائم، قابل اعتماد شراکت داریوں اور پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے سعودی عرب میں کرکٹ کے ایک طویل مدتی مستقبل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مملکت کے غیر تیل پر مبنی جی ڈی پی اور ویژن 2030 کے وسیع تر مقاصد میں حصہ ڈالنا بھی ہے۔‘\n\nچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا: ’پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب کے کرکٹ کے شاندار سفر میں اپنا حصہ ڈالنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ ہم مل کر ایک ایسی شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو کھیل کو مضبوط بنائے گی، ہماری کرکٹ برادریوں کو آپس میں جوڑے گی اور ایک دیرپا ورثہ چھوڑے گی۔‘\n\nمشترکہ بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جب کہ یہ ویژن 2030 کے مطابق کھیلوں میں سرمایہ کاری، کھیلوں کی سیاحت اور کمیونٹی کی شمولیت میں بھی معاونت کرے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس شراکت داری میں وینیو کے مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بھی شامل ہے، جس میں کھیلنے کی جگہیں، نشریاتی اور میڈیا کی سہولیات، مہمان نوازی کے مقامات، تربیتی سہولیات اور تماشائیوں کے لیے خدمات شامل ہیں، جس سے کھلاڑیوں، حکام، مداحوں اور کمرشل فریقین کے لیے ایک جامع ماحول پیدا ہوگا۔‘\n\nیہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ مقابلوں، تکنیکی اور ترقیاتی پروگراموں کی تیاری اور مہارت کے تبادلے میں وسیع تر تعاون کے لیے ایک فریم ورک بھی فراہم کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے سعودی عرب میں کرکٹ کی پائیدار ترقی میں مدد ملے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔\n\n2020 میں ایس اے سی ایف کے قیام کے بعد سعودی عرب میں کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فیڈریشن نے اس کے بعد سے ملک میں اس کھیل کو فروغ دینے اور قومی ٹیموں کو مستقبل میں دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے کی غرض سے پروگراموں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔\n\nمملکت میں کرکٹ کو 1960 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان اور انڈیا کے تارکین وطن نے متعارف کرایا تھا، جس کے بعد ملک میں مقامی کلب بننا شروع ہوئے۔ مملکت 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا عارضی ممبر بنی اور 2016 میں اسے ایسوسی ایٹ ممبرشپ کے درجے پر ترقی دے دی گئی۔\n\nپاکستان سعودی عرب تعلقات\n\nجدہ\n\nپی سی بی\n\nریاض\n\nسعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ملک کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل معیارات پر مل کر کام کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, جولائی 2, 2026 - 08:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے (پی سی بی)</p>\n\nکرکٹ\n\njw id:\n\nb66lEkjb\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان سعودی عرب، معدنیات میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش پر اتفاق\n\nجب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف\n\nپاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ خطے میں استحکام کا ضامن\n\nفارمنگ: پاکستان سعودی عرب اور دیگر سے چھ ارب ڈالر کا خواہاں\n\nSEO Title:\n\nجدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے لیے پاکستان، سعودی شراکت داری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کے لیے پاکستان، سعودی شراکت داری"
}