{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreih4s65hud3gpjnk3b33ezmvhiu24yr4x4gcpc33yonqggzentnhlq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpozrwh4xil2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihnnf33qmfsj2iodtjum65h77cdf4urlp4fderqwrcue5oejj7jye"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 54899
  },
  "path": "/node/186587",
  "publishedAt": "2026-07-02T05:39:36.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "مون سون",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق صوبہ میں تیز بارشوں، آندھی اور فلیش فلڈ کے باعث مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے مرنے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔**\n\nپی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے بدھ تک مرنے والوں کی تعداد تین تھی جو اب بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ ان مرنے والوں میں دو مرد، تین بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔\n\nبیان کے مطابق مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 19 افراد میں سات مرد، ایک خاتون اور 11 بچے شامل ہیں۔\n\nتیز بارشوں، آندھی اور فلیش فلڈ کے باعث خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، چترال لوئر اور دیر اپر میں حادثات پیش آئے ہیں۔\n\nپی ڈی ایم اے نے اپنے تازہ بیان میں بتایا ہے کہ ان تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث 36 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دو مکان مکمل منہدم ہو گئے ہیں۔\n\nصوبائی حکام نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے حوالے سے جاری الرٹ کے باعث عوام سےاپیل کی ہے کے وہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔\n\nدوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔\n\n**پاکستان میں شدید بارشوں کا انتباہ**\n\nپاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک گرمی کی شدید لہر اور جولائی کے مہینے میں غیر معمولی بارشیں متوقع ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس حوالے سے بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاریوں اور موسمیاتی تغیر، ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے نظام پر اجلاس بھی ہوا جس میں وزیر اعظم نے تمام اداروں کو مکمل ادارہ جاتی و تکنیکی استعداد کار کو عوام کی سہولت کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔\n\nپاکستان کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال اس موسم میں ملک کے کئی حصے بشمول شہر سیلاب کی زد میں آئے تھے۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو ایک اجلاس میں مون سون سیزن کی پیشگی تیاری، موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔\n\nاجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی، جامع حکمت عملی اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔\n\nپاکستان\n\nمون سون\n\nتیز بارشوں، آندھی اور فلیش فلڈ کے باعث خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ، چترال لوئر اور دیر اپر میں حادثات پیش آئے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, جولائی 2, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم جولائی 2026 کو آسمانی بجلی چمکنے کا ایک منظر (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکے پی میں بارشوں اور سیلاب سے 3 اموات، ملک میں شدید بارشوں کا انتباہ\n\nپاکستان: آئندہ مون سون میں 26 فیصد زیادہ بارشوں کا خدشہ\n\nمون سون میں اربن فلڈنگ روکنے کے زیر زمین ٹینک کتنے مؤثر؟\n\nSEO Title:\n\nبارشیں اور سیلاب: خیبرپختونخوا میں چھ اموات، پنجاب میں الرٹ جاری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "بارشیں اور سیلاب: خیبرپختونخوا میں چھ اموات، پنجاب میں الرٹ جاری"
}