{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiefzljjdwessk6gzwzl2xv2ercyut43vukv3vi4tctn4q65kna7hm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpozru6ntfi2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifivcqadpioidgxyd2nomjjk6bh7fc557npzg2ibytbrenu23vuo4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 49324
  },
  "path": "/node/186588",
  "publishedAt": "2026-07-02T05:50:40.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "پروپوزل",
    "شادی",
    "برطانوی جوڑا",
    "عمارت",
    "جیسمن فرنانڈیز",
    "video"
  ],
  "textContent": "**بدھ کی دوپہر امریکہ میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر چڑھنے اور اس تاریخی عمارت پر نصب انٹینا کی چوٹی پر بینر لہرانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔**\n\nدوپہر کے قریب نیویارک سٹی پولیس اور عمارت کا حفاظتی عملہ مڈ ٹاؤن مین ہٹن کے مذکورہ مقام پر پہنچے۔ اس دوران ہیلی کاپٹر عمارت کے گرد چکر لگاتے رہے۔\n\nدیکھنے والوں نے 1454 فٹ اونچی عمارت کی چوٹی کے قریب ان افراد کو ایک بڑے بینر کے ساتھ دیکھا جس پر لکھا تھا، ’جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جائے گی تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔‘\n\nعمارت پر چڑھنے والے ان افراد نے انسٹاگرام پر اپنی شناخت 33 سالہ انجیلا نکولاؤ اور 32 سالہ وانیا بیرکس کے طور پر کرائی ہے۔ وہ چھتوں پر چڑھنے والے معروف کلائمبرز اور نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’سکائی واکرز: اے لو سٹوری‘ کے سٹارز ہیں۔\n\nبظاہر اس سٹنٹ کا اختتام نکولاؤ اور بیرکس کے درمیان شادی کی پیشکش پر ہوا۔ اس جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ اپ ڈیٹ پوسٹ کر کے اپنی منگنی کی تصدیق کی۔\n\nاس پوسٹ میں ایک تصویر شامل تھی جس میں بیرکس گھٹنے کے بل بیٹھے ہیں، ایک اور تصویر میں نکولاؤ شہر کی سکائی لائن کے سامنے اپنا ہاتھ بڑھائے منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں اور ایک تصویر میں ان کے ہاتھ ایک دوسرے میں پیوست ہیں۔\n\nگرفتاری سے قبل نکولاؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس چڑھائی کو ریکارڈ کیا اور فلک بوس عمارت کی چوٹی سے اپنی سٹوری کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مین ہٹن کے مناظر دکھائے گئے تھے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کی سٹوری پر بعد میں کی گئی ایک پوسٹ میں زمین پر موجود ایک دیکھنے والے کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو شامل تھی، جس میں انہیں عمارت کے بالائی حصے سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دکھایا گیا۔\n\nنکولاؤ اور بیرکس ’روف ٹاپنگ‘ کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین افراد میں شامل ہیں، جو ایک انتہائی خطرناک سرگرمی ہے جس میں کلائمبرز ہارنس یا حفاظتی سامان کے بغیر غیر قانونی طور پر فلک بوس عمارتوں، تعمیراتی کرینوں اور یادگاروں پر چڑھتے ہیں تاکہ سوشل میڈیا کے لیے تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں۔\n\nانفرادی طور پر اور ایک جوڑے کی حیثیت سے، ماسکو میں پیدا ہونے والے ان جان بازوں نے یورپ اور ایشیا بھر میں سخت ترین سکیورٹی والی چند عمارتوں میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو کر عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بنائی۔\n\nخاتون کے ساتھ مل کر کام کرنے سے پہلے، بیرکس نے پیرس میں ایفل ٹاور، بارسلونا میں ساگراڈا فیمیلیا اور چین میں شنگھائی ٹاور جیسی مشہور عمارتوں پر چڑھ کر شہرت سمیٹی۔ ان دونوں نے پہلی بار 2016 میں چین کے شہر تیانجن میں گولڈن فنانس 117 فلک بوس عمارت پر چڑھنے کے لیے اشتراک کیا۔\n\nامریکہ\n\nپروپوزل\n\nشادی\n\nبرطانوی جوڑا\n\nعمارت\n\nجوڑے کو 1454 فٹ بلند امپائر سٹیٹ بلڈنگ کی چوٹی پر موجود جوڑے بڑے بینر کے ساتھ دیکھا گیا جس پر لکھا تھا کہ ’جب محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آ جائے گی تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔‘\n\nجیسمن فرنانڈیز\n\nجمعرات, جولائی 2, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نیویارک کی چوٹی پر دو افراد بینر لہرا رہے ہیں۔ یہ تصویر یکم جولائی 2026 کو ایک ویڈیو سے لی گئی (روئٹرز)</p>\n\nامریکہ\n\njw id:\n\ntHKWmv9f\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپشاور اور نیویارک کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند: گورنر کنڈی\n\nپیار محبت کے انسٹاگرامی مسائل\n\nبیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا، حکام خاموش: روئٹرز\n\nانگلش فٹ بال ٹیم کا سامان چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار\n\nSEO Title:\n\nامریکہ: 1454 فٹ بلند عمارت پر ’شادی کی پیشکش‘، روسی کلائمبر گرفتار\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/news/world/americas/empire-state-building-people-protest-banner-nyc-b3006972.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "امریکہ: 1454 فٹ بلند عمارت پر ’شادی کی پیشکش‘، روسی کلائمبر گرفتار"
}