{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreialz5ztxd47nkuvnf6eb2o2hyynxbfsllveo7xp5u5pq445clfxci",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpozqpbevtt2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiefpcdjh7ged6sebrk3vs6w23gqf47jt2scrkgm24qvsjia7wxuv4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 108306
},
"path": "/node/186599",
"publishedAt": "2026-07-02T15:08:12.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پنجاب",
"پولیس",
"ریپ",
"خواتین",
"ارشد چوہدری",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا برائے تاوان، ریپ اور تشدد کے ایک سنگین مقدمے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے متاثرہ خواتین کو بازیاب کرا لیا ہے۔**\n\nپولیس کے مطابق کارروائی ایک غیر ملکی خاتون کے والد کی جانب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دی گئی اطلاع کے بعد کی گئی۔\n\nڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے اس مقدمے میں چار ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔\n\nدو جولائی، 2026 کو درج ہونے والی اس ایف آئی آر کی مدعی نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں۔\n\nانہوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رضا ڈار سے ان کی ملاقات اکتوبر 2025 میں سنگاپور میں ہوئی تھی۔\n\nبعد میں ملزم نے مبینہ طور پر انہیں اور ان کی دوست جن کا تعلق وینزویلا سے تھا، کو پاکستان بلایا اور ویزہ حاصل کرنے اور دیگر سفری دستاویزات میں ان کی مدد کی۔\n\nخاتون کے بیان کے مطابق وہ 29 جون کو اپنی دوست کے ہمراہ پاکستان پہنچیں، جہاں مبینہ طور پر انہیں چند دیگر افراد کی مدد سے اغوا کر لیا گیا۔\n\nبیان کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم پورے واقعے کے دوران خود کو بھی اغوا شدگان میں شامل ظاہر کرتا رہا، تاہم بعد میں انہیں شبہ ہوا کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ ملا ہوا تھا۔\n\nمقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ خواتین کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، جہاں ان سے رہائی کے بدلے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔\n\nدرخواست گزار کے مطابق اغوا کے دوران دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ باری باری ریپ بھی کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمقدمے کے مطابق خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں دھمکیاں دی جاتی رہیں کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔\n\nلاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد نے جمعرات کی صبح پولیس ہیلپ لائن پر اپنی بیٹی اور اس کی دوست کے اغوا کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔\n\nپولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے دونوں خواتین کا سراغ لگایا گیا اور تقریباً دو گھنٹوں کے اندر انہیں بازیاب کرا لیا گیا۔\n\nپولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ بھی کرا لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔\n\nپولیس حکام کے مطابق واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ متاثرہ خواتین کو مکمل تحفظ اور قانونی انصاف فراہم کیا جائے۔ مزید ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔\n\nپنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں سال 2025 کے پہلے چھ ماہ جنوری تا جون میں تقریباً 1,620 ریپ کے کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی اوسطاً روزانہ تقریباً 9 خواتین کے ریپ کا شکار ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔\n\nپنجاب\n\nپولیس\n\nریپ\n\nخواتین\n\nلاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا برائے تاوان، ریپ اور تشدد کے مقدمے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے متاثرہ خواتین کو بازیاب کرا لیا ہے۔\n\nارشد چوہدری\n\nجمعرات, جولائی 2, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">تین اپریل، 2017 کی اس تصویر میں ضلع سرگودھا میں پولیس موبائل گاڑیاں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے روانہ ہو رہی ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nKSmrEs0R\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر گرفتار: پولیس\n\nبڑھتی دھوکہ دہی کے خلاف جاپان کا نیا ہتھیار، اے آئی پولیس چیف\n\nکراچی میں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ، پولیس ٹیمیں روانہ\n\nسات سالہ بچی کے ریپ، قتل کا ملزم مارا گیا: سرگودھا پولیس\n\nSEO Title:\n\nغیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، ریپ کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار: لاہور پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، ریپ کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار: لاہور پولیس"
}