{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid4eu57zhe2kizo25libibcbio4edzhb47tsxyykfyyf7bkgddsbe",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpmcmjhdxzg2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigyc3eme7own2eumsrwwcbbna4d23ghl3qalgvkswhnjfst2af5ae"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 187965
},
"path": "/node/186574",
"publishedAt": "2026-07-01T03:05:18.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"افغانستان",
"ڈرونز",
"افغان طالبان",
"آئی ایس پی آر",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بدھ کو کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار سے چار ڈرون بھیجے گئے، جنہیں پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنا کر ناکام بنا دیا۔**\n\nآئی ایس پی آر کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جاری بیان کے مطابق ’افغان طالبان حکومت نے اپنی زیرِ کنٹرول سرزمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے تحت چار ابتدائی نوعیت کے ڈرون بلوچستان کی جانب بھیجے۔‘\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’ان فضائی پلیٹ فارمز کا فوری طور پر پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے سراغ لگا لیا۔‘\n\nپاکستان فوج نے خبردار کیا کہ اگر افغان طالبان پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی جاری رکھتے ہیں تو انہیں ’مناسب جواب‘ دیا جائے گا جس کی قیمت انہیں بھاری پڑے گی۔\n\nیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان طالبان حکومت نے اسی ہفتے مشرقی افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا۔\n\nادھر افغان وزارتِ دفاع نے رات گئے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے پاکستان کے سرحدی صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی کارروائیاں کیں۔\n\nافغان وزارتِ دفاع نے ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا اور جانی نقصان بھی ہوا۔\n\nدوسری جانب پاکستان نے اپنے علاقے میں داعش کی موجودگی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان ڈرون حملوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا۔\n\nماہرین کے مطابق طالبان فورسز کے پاس مکمل فعال فضائیہ موجود نہیں، تاہم وہ سرحدی علاقوں میں چھوٹے ڈرونز استعمال کرتی رہی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2021 میں کابل میں طالبان کی واپسی کے بعد سے مسلسل تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ حالیہ کشیدگی فروری میں شروع ہونے والے تنازعے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے۔\n\nکراچی میں گذشتہ ہفتے ہونے والے ایک مہلک حملے کے بعد پاکستان نے مشرقی افغانستان میں فضائی حملے کیے تھے۔\n\nاسلام آباد کا مؤقف ہے کہ ان کارروائیوں میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم افغان حکومت کا کہنا ہے کہ حملوں میں شہری بھی متاثر ہوئے۔\n\nاقوامِ متحدہ کے مطابق ان حملوں میں 28 شہری مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پاکستان نے شہری اموات پر تبصرہ نہیں کیا، البتہ کہا ہے کہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں 29 عسکریت پسند مارے گئے۔\n\nکئی ماہ سے جاری اس تنازعے میں سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ پاکستان کا الزام ہے کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں، خصوصاً تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، کو پناہ دے رہی ہے۔\n\nجبکہ افغان حکام ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nافغانستان\n\nڈرونز\n\nافغان طالبان\n\nآئی ایس پی آر\n\nپاکستان فوج کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار سے چار ڈرون بھیجے گئے، جنہیں پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنا کر ناکام بنا دیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جولائی 1, 2026 - 08:15\n\nMain image:\n\n> <p>ایک پاکستانی فوجی اہلکار بلوچستان میں افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر پر ڈیوٹی پر مامور ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت: آئی ایس پی آر\n\nانڈین آرمی چیف کا بیان غرور اور جنگی جنون پر مبنی ہے: آئی ایس پی آر\n\nچینی خلابازوں کے ساتھ تربیت کے لیے دو پاکستانی منتخب: آئی ایس پی آر\n\nقلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 عسکریت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر\n\nSEO Title:\n\nدفاعی نظام نے افغانستان سے آنے والے چار ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "دفاعی نظام نے افغانستان سے آنے والے چار ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر"
}