{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieqpihdvl2ftj6spuug73vmwkmgzejcomusztha44kajtj6nkbxja",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpmcmgg4u4s2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihhsrhvwmh3yd6zcfofenezkfgbrkrzofqgdu3ux63oxhynknfaci"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 83759
},
"path": "/node/186576",
"publishedAt": "2026-07-01T05:46:23.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"فٹ بال",
"ورلڈ کپ",
"2026",
"فرانس",
"میکسیکو",
"ناروے",
"اے ایف پی",
"news"
],
"textContent": "**فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں فرانس، میکسیکو اور ناروے نے اپنے میچ جیت کر راؤنڈ 16 تک رسائی حاصل کر لی۔**\n\nمنگل کو کھیلے گئے میچ میں فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے اپنی شاندار گول سکورنگ فارم برقرار رکھتے ہوئے سویڈن کے خلاف دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے اگلے پڑاؤ تک پہنچا دیا، جبکہ ناروے اور میکسیکو نے بھی ناک آؤٹ مرحلے کے اپنے ابتدائی میچ جیت لیے۔\n\nنیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سویڈن کو 0-3 سے شکست دی۔\n\nایمباپے نے دو گول سکور کیے جبکہ ایک گول بریڈلی بارکولا نے کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایمباپے لیونل میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں، دونوں کے نام 6، 6 گول ہیں۔\n\nایمباپے کے کیریئر میں ورلڈ کپ کے مقابلوں میں گولوں کی تعداد 18 میچز میں 18 ہو گئی ہے، جو لیونل میسی کے 19 گولوں کے ریکارڈ سے صرف ایک گول کم ہے۔\n\nفرانس کو پہلے ہاف میں سویڈن کی مزاحمت کا سامنا رہا، تاہم ہاف ٹائم سے عین قبل ایمباپے نے شاندار انفرادی کوشش سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھی فرانس نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور کامیابی اپنے نام کی۔\n\nدوسری جانب میکسیکو نے اپنے تاریخی ازٹیکا سٹیڈیم میں ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں 40 سالہ جمود توڑ دیا۔\n\nخراب موسمی حالات کے باعث میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، لیکن آغاز کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے مسلسل حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔\n\nجولیان کوئنونیس نے پہلے ہاف کے وسط میں زبردست گول کر کے میکسیکو کو برتری دلائی، جبکہ بعد میں انہوں نے راؤل جمنیز کے گول میں بھی معاونت کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوقفے کے بعد ایکواڈور نے واپسی کی کوشش کی، تاہم میکسیکو نے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور کامیابی حاصل کر لی۔\n\nیہ میکسیکو کی ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں 1986 کے بعد پہلی فتح ہے، جب اس نے آخری بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی۔\n\nمنگل کو اس سے قبل شاندار فارم میں موجود مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-1 کی فتح میں فیصلہ کن گول کر کے ناروے کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناک آؤٹ مرحلے کی پہلی کامیابی دلائی۔\n\nٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں واقع اے ٹی اینڈ ٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے 86ویں منٹ میں فاتحانہ گول سکور کیا اور آئیوری کوسٹ کی واپسی کی امیدوں کا خاتمہ کر دیا۔\n\nاس سے قبل ناروے کی جانب سے انتونیو نوسا نے پہلا گول کیا تھا، تاہم افریقی ٹیم کی طرف سے اماد دیالو نے برابر کا گول کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ہالینڈ نے گول کر کے ناروے کو فتح دلا دی۔\n\nناروے، جو 1938 اور 1998 میں اپنے دونوں سابقہ افتتاحی ناک آؤٹ میچز ہار چکا تھا، اب ٹاپ 16 مرحلے میں اتوار کو برازیل کا سامنا کرے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لے گی۔\n\nفٹ بال\n\nورلڈ کپ\n\n2026\n\nفرانس\n\nمیکسیکو\n\nناروے\n\nفٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں فرانس، میکسیکو اور ناروے نے اپنے میچ جیت کر راؤنڈ 16 تک رسائی حاصل کر لی۔\n\nاے ایف پی\n\nبدھ, جولائی 1, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فرانس کے فارورڈ کیلیان ایمباپے 30 جون 2026 کو ایسٹ ردرفورڈ کے نیویارک/نیو جرسی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے میچ کے دوران سویڈن کے گول کیپر جیکب وائیڈیل زیٹرسٹروم کے خلاف اپنی ٹیم کا تیسرا گول سکور کر رہے ہیں(تصویر: چارلی ٹریبالیو / اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجرمنی، جاپان اور نیدرلینڈز فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر\n\nتقسیمِ ہند کے بعد سیالکوٹ کی فٹ بال صنعت کیسے دوبارہ کھڑی ہوئی؟\n\nفٹ بال ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا نے تاریخ رقم کر دی\n\nدنیا کی بہترین ملازمت؟ فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کی تنخواہ 50 ہزار ڈالر\n\nSEO Title:\n\nفٹ بال ورلڈ کپ: فرانس، میکسکیو اور ناروے کی راؤنڈ 16 میں انٹری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "فٹ بال ورلڈ کپ: فرانس، میکسکیو اور ناروے کی راؤنڈ 16 میں انٹری"
}