{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreid46rwugqdtaxl3ei2tlnv6wxq6i5ichvgpbrfdcanq6pxbelzin4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpmcma23nxu2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibi5h2c7yikzjzfdagodw3pxl5vewnppgkx6e2kglpt4p2j23b7di"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 93348
  },
  "path": "/node/186575",
  "publishedAt": "2026-07-01T04:25:46.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "میلانیا ٹرمپ",
    "کرپٹو کرنسی",
    "اے ایف پی",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے دوران اپنے خاندانی کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر آمدن حاصل کی، یہ انکشاف منگل کو جاری ہونے والی مالی دستاویزات میں کیا گیا ہے۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کی جانب سے جاری 927 صفحات پر مشتمل دستاویز کے مطابق ٹرمپ کو 2025 میں سٹارٹ اپ ورلڈ لبرٹی فنانشل (WLF) سے وابستگی کے باعث تقریباً 55 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔\n\nورلڈ لبرٹی فنانشل کی بنیاد ستمبر 2024 میں ٹرمپ کے بیٹوں اور ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے بیٹے نے رکھی تھی۔\n\nدستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں ٹرمپ کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل لانچ ہونے والی $TRUMP کرپٹو کرنسی سے متعلق لائسنسنگ معاہدے کے تحت انہیں 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رائلٹی کی مد میں ملے۔\n\nفوربز کے مطابق ٹرمپ کی کرپٹو سرگرمیاں ان کی ذاتی دولت میں نمایاں اضافے کی بڑی وجہ بنی ہیں، جو 2024 سے 2026 کے درمیان 2.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔\n\nٹرمپ پر مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، کیونکہ بطور صدر انہوں نے کرپٹو شعبے کے ضوابط میں نرمی کے کئی اقدامات کیے جبکہ وہ خود بھی اس صنعت میں سرمایہ کاری رکھتے ہیں۔\n\nتاہم وائٹ ہاؤس نے ایسے خدشات کو مسترد کر دیا۔ نائب پریس سیکریٹری اینا کیلی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’نہ صدر اور نہ ہی ان کے خاندان نے کبھی مفادات کے ٹکراؤ میں ملوث ہونے کا ارادہ کیا ہے اور نہ ہی ایسا کریں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمالی گوشواروں میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمدن بھی شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق انہیں اپنے بارے میں ایمازون کی ایک دستاویزی فلم سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ اپنی کتاب ’میلانیا‘ سے پانچ لاکھ ڈالر سے زیادہ آمدن ہوئی۔\n\nدستاویزات میں ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے جاری کردہ کرپٹو کرنسی WLFI کا بھی ذکر ہے، جس کی ابتدائی فروخت سے 55 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے تھے۔\n\nتاہم ستمبر 2025 میں ٹریڈنگ شروع ہونے کے بعد اس کی قیمت 46 سینٹ سے کم ہو کر 6 سینٹ رہ گئی۔\n\nرپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ان کے تین بیٹوں کو ایک کمپنی DT Marks Defi کے ذریعے مزید 22.5 ارب WLFI ٹوکنز بھی حاصل ہوئے، جن کی موجودہ مالیت تقریباً 1.3 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔\n\nدستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے کرپٹو سے وابستہ دیگر کمپنیوں، بشمول کوائن بیس، میں سرمایہ کاری اور ٹرمپ برانڈ مصنوعات کی فروخت سے بھی لاکھوں ڈالر کمائے۔\n\nان میں موسیقار لی گرین ووڈ کے اشتراک سے فروخت کی جانے والی بائبلز سے 2 لاکھ 8 ہزار ڈالر سے زائد آمدن بھی شامل ہے۔\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nمیلانیا ٹرمپ\n\nکرپٹو کرنسی\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے دوران اپنے خاندانی کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر آمدن حاصل کی، یہ انکشاف منگل کو جاری ہونے والی مالی دستاویزات میں کیا گیا ہے۔\n\nاے ایف پی\n\nبدھ, جولائی 1, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">واشنگٹن ڈی سی میں 11 دسمبر 2025 کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک دستخط شدہ ایگزیکٹو آرڈر دکھا رہے ہیں، جبکہ امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز، وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور وائٹ ہاؤس کے مصنوعی ذہانت (AI) اور کرپٹو کے نگران ڈیوڈ سیکس ان کے ساتھ موجود ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکی پاسپورٹ پر ٹرمپ کی تصویر\n\nانڈیا: ٹرمپ کے نام سے سڑک منسوب، سیاسی جماعتوں کی تنقید\n\nمعاہدہ اور ٹرمپ کا فرانسیسی محل کا انتخاب\n\nایران معاہدے پر دستخط بہت جلد، شاید جمعرات یا جمعے کو: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nصدر ٹرمپ نے 2025 میں کرپٹو کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمائے: مالی دستاویزات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ٹرمپ نے 2025 میں کرپٹو سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمائے"
}