{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreih63scb3tl3npq223o2l4dfnd7u3vawtuzcfjl4hlly7llf4xg2bq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpmclw5krbu2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiddytbxrghx6ga6lu3k2fbmvujl3or7eop6qyxocka6lasl4mhggq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 83659
  },
  "path": "/node/186578",
  "publishedAt": "2026-07-01T06:25:25.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "سعودی عرب",
    "محسن نقوی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ بدھ کو ریاض میں سکیورٹی، انسداد منشیات اور ادارہ جاتی تعاون سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیں گے۔**\n\nپاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔\n\nسرکاری میڈیا ریڈیو پاکستان نے کہا ہے کہ اس دورے سے توقع ہے کہ دونوں ممالک کو داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے، اور دونوں وزارتِ داخلہ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو وسعت دینے کا موقع ملے گا۔\n\nیہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے نمائندے مذاکرات کے لیے قطر میں موجود ہیں۔\n\nایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور امن کے لیے مفاہمتی یاداشت پر اتفاق رائے قائم کرنے میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس عمل میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی پیش رہے تھے۔\n\nپاکستان نے اپریل میں اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان براہِ راست اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔\n\nیہ پیش رفت پاکستان کی جانب سے کئی ہفتوں کے تنازعے کے بعد جنگ بندی کرانے میں مدد کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس کے بعد محسن نقوی نے تہران کے متعدد دورے کیے اور ایران کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھتے ہوئے قطر اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت جاری رکھی۔\n\nان کوششوں کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جو پاکستان کی ثالثی میں تیار کردہ ایک فریم ورک ہے۔ اس کے تحت واشنگٹن اور تہران نے جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں اور وسیع تر علاقائی سکیورٹی معاملات پر مذاکرات کے ذریعے جامع حل تلاش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔\n\nگذشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام نے اسی فریم ورک کے تحت مذاکرات کیے۔ بعد ازاں پاکستان اور قطر نے اعلان کیا کہ ان مذاکرات میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی اور پابندیوں، جوہری معاملات، آبنائے ہرمز کی بحری سکیورٹی اور لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ سمیت مختلف امور پر تکنیکی مذاکرات بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔\n\nپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں قریبی تعلقات قائم ہیں۔\n\nپاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار، 28 جون، کو ایک بیان میں بتایا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔\n\nپاکستان\n\nسعودی عرب\n\nمحسن نقوی\n\nپاکستانی وزیر داخلہ سعودی عرب میں، سکیورٹی اور انسداد منشیات پر مذاکرات کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جولائی 1, 2026 - 11:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا (ایس پی اے)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا مشرق وسطیٰ میں ’قابل قبول‘ حل پر زور\n\nسعودی وزیر خارجہ کا جلد پاکستان دورے کا ارادہ: دفتر خارجہ\n\nامن کوششوں میں سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی وزیر داخلہ سکیورٹی اور انسداد منشیات پر مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستانی وزیر داخلہ سعودی عرب میں، سکیورٹی پر بات چیت"
}