{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreich2o6ysh4ymbwmqheiq2g3t4irxzxlfttoqlu7glgyx5sor5koxi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpf574wbiyd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreig5kplz4kjrxeac47ipx74vvvh2zl7ensmv4a6w43c7whe4xxou6a"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 76898
},
"path": "/node/186536",
"publishedAt": "2026-06-28T07:17:33.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"@MIshaqDar50",
"@bahdiplomatic",
"pic.twitter.com/uQjFVnvZ6e",
"June 28, 2026",
"اسحاق ڈار",
"بحرین",
"یادداشت",
"ایران جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@ForeignOfficePk"
],
"textContent": "**بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں پر ذاتی طور پر اظہارِ تشکر کر سکیں۔**\n\nپاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا کہ بحرینی وزیر خارجہ نے یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی، جس کے دونوں رہنماؤں نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کے بعد خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔\n\nامریکہ اور ایران نے رواں ماہ پاکستان کی ثالثی میں ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کیے تھے، جس سے مشرق وسطیٰ پر چھائے جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہوئی تھی۔\n\nبعدازاں دونوں ملکوں کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات ہوئے، جس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ’حوصلہ افزا‘ پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین نے 60 دن کے اندر جنگ کے خاتمے کے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔\n\n> Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation today with the Foreign Minister of the Kingdom of Bahrain, H.E. Dr. Abdullatif bin Rashid Al Zayani @bahdiplomatic\n>\n> The two leaders discussed the latest evolving… pic.twitter.com/uQjFVnvZ6e\n>\n> — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 28, 2026\n\nبحرین کے وزیر خارجہ الزیانی نے مفاہمت کے حصول میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔\n\nنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈاکٹر الزیانی کے خیرسگالی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مکالمے اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔\n\nپاکستان متعدد مواقع پر اس عزم کا اظہار کر چکا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔\n\nاسحاق ڈار\n\nبحرین\n\nیادداشت\n\nایران جنگ\n\nدفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 28, 2026 - 11:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار (بائیں) اور بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ ہے: اسحٰق ڈار\n\nایران کے بحرین، کویت، اردن پر حملے، پاکستان کی تحمل کی اپیل\n\nسعودی عرب کی بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے\n\nSEO Title:\n\nامریکہ ایران جنگ بندی: بحرینی وزیر خارجہ کا جلد دورۂ پاکستان کا عندیہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "بحرینی وزیر خارجہ کا جلد دورہ پاکستان کا عندیہ"
}