{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicbuup6jea3uvdoppsyl2qfdfzusogb2ytuysmoocpxozpf3lxc6a",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpf56uegjj42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicbramk5zttfjyhlu6zm7j6ncke6aqr4otk65jo3nzcn7zk5q7hge"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 147153
  },
  "path": "/node/186532",
  "publishedAt": "2026-06-28T08:00:51.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "کراچی",
    "رینجرز",
    "حملہ",
    "عسکریت پسند",
    "دہشت گردی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر جماعت الاحرار کے حملے کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکار جان سے گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔**\n\nکارروائی کے دوران تین عسکریت پسندوں کو بھی مار دیا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔\n\nپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی دروازے پر دھماکہ کرنے کے بعد حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی، تاہم رینجرز اہلکاروں کی مستعد اور پُرعزم کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ اس کارروائی میں تین عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک زخمی عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا گیا، جو افغان شہری ہے۔\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین اہلکار جان سے چلے گئے جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nمزید کہا گیا ‘علاقے میں کسی بھی دیگر انڈین سرپرستی میں سرگرم خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ’عزم استحکام‘ کے وژن کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔‘\n\nاس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک عسکریت پسند دھڑے جماعت الاحرار نے قبول کی ہے، جو حالیہ برسوں میں زیادہ تر شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں سرگرم رہا ہے اور شہریوں، سکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔\n\nہفتے کی شب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کو علاقے کا محاصرہ کیے ہوئے دیکھا گیا جب کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دینے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔\n\n28 جون 2026 کی اس تصویر میں کراچی میں رینجرز کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے اگلے روز کلیئرنس آپریشن کے اختتام پر سکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حملے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی پولیس سربراہ اور کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nصدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے رینجرز کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔\n\nپاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں گذشتہ برسوں کے دوران عسکریت پسندوں کے متعدد حملے دیکھے گئے ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز، سرکاری تنصیبات اور چینی مفادات کو نشانہ بنانے والے حملے شامل ہیں۔\n\nکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور علیحدگی پسند بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے عسکریت پسند گروہ اس سے قبل بھی شہر میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔\n\nہفتے کو ہونے والا حملہ گذشتہ کئی برسوں میں کراچی میں ٹی ٹی پی کے کسی دھڑے کی جانب سے قبول کیا جانے والا پہلا حملہ ہے اور حکام نے تاحال اس کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔\n\nکراچی\n\nرینجرز\n\nحملہ\n\nعسکریت پسند\n\nدہشت گردی\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر جماعت الاحرار نے حملہ کیا، کارروائی میں تین عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 28, 2026 - 13:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 جون 2026 کی اس تصویر میں کراچی میں رینجرز کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے اگلے روز کلیئرنس آپریشن کے اختتام پر سکیورٹی اہلکار ایک عمارت کی چھت کا معائنہ کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nyq3UTy8I\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکراچی: مبینہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ\n\nکراچی: تین بنگلوں کے مالک نے کیش وین سے 30 کروڑ کیسے لوٹے؟\n\nکراچی: جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام\n\nکراچی: ٹوٹی سڑکوں پر فیس لیس ٹریفک چالان کا سسٹم کیسے چلے گا؟\n\nSEO Title:\n\nکراچی میں رینجرز کیمپ پر عسکریت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار جان سے گئے: فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، تین اہلکار جان سے گئے: فوج"
}