{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihxjubl3p4mcdif2dntnyff4vq3u3s3ncporhqzap53wlrflbswp4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpf56sk4w772"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif46ejug37szhch4qkwwaehjbr6ywviqnt6xr4ux6rkxe4kdatyim"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 179065
  },
  "path": "/node/186537",
  "publishedAt": "2026-06-28T11:30:32.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "پاسپورٹ",
    "امریکہ",
    "اے ایف پی",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جاری کیے جانے والے محدود تعداد کے خصوصی امریکی پاسپورٹ کا ڈیزائن پیش کیا، جس پر ان کی اپنی تصویر نمایاں ہے۔**\n\nٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پاسپورٹ کا نمونہ شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’امریکہ کا نیا پاسپورٹ، جس پر لکھا ہے: ’خوش آمدید، لیکن اچھے بن کے رہیں!‘\n\nپاسپورٹ کے ڈیزائن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سنجیدہ انداز میں میز کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تصویر، ان کے دستخط اور پس منظر میں امریکی اعلانِ آزادی کا متن دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر بظاہر وائٹ ہاؤس کے فوٹوگرافر ڈینیئل ٹوروک کی کھینچی گئی ایک تصویر پر مبنی ہے۔\n\nپاسپورٹ کے دوسرے صفحے پر 1776 میں اعلانِ آزادی پر دستخط کیے جانے کا منظر دکھانے والی ایک پینٹنگ موجود ہے، جس کے ساتھ ’یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ 250‘ درج ہے۔\n\nوائٹ ہاؤس نے بھی یہی ڈیزائن شیئر کیا، جس پر ’پیٹریاٹ پاسپورٹ‘ کے الفاظ درج ہیں۔\n\nامریکی محکمہ خارجہ اس سے قبل اعلان کر چکا تھا کہ خصوصی آرٹ ورک سے مزین یادگاری پاسپورٹ چھ جولائی سے دستیاب ہوگا، تاہم محکمے نے ٹرمپ کی تصویر والے پاسپورٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاپریل میں محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے ڈیزائن والے یہ پاسپورٹ صرف واشنگٹن میں بالمشافہ اپائنٹمنٹ کے ذریعے اور محدود دستیابی تک حاصل کیے جا سکیں گے۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مختلف سرکاری اداروں پر اپنی ذاتی شناخت نمایاں کرنے کے اقدامات کرتے رہے ہیں۔ متعدد سرکاری عمارتوں کے باہر ان کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے گئے، جبکہ امریکی محکمہ خزانہ یہ بھی اعلان کر چکا ہے کہ جلد ہی ایک ڈالر کے نوٹ پر بھی ٹرمپ کے دستخط شامل کیے جائیں گے۔\n\nانہوں نے واشنگٹن میں واقع جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کے نام کے ساتھ بھی اپنا نام شامل کر دیا تھا، تاہم بعد میں عدالت نے اسے ہٹانے کا حکم دے دیا۔\n\nاگر یہ پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے حاضر سروس صدر ہوں گے جن کی تصویر امریکی شہریوں کی سفری دستاویز پر موجود ہوگی۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nپاسپورٹ\n\nامریکہ\n\nامریکی محکمہ خارجہ اس سے قبل اعلان کر چکا تھا کہ خصوصی آرٹ ورک سے مزین یادگاری پاسپورٹ چھ جولائی سے دستیاب ہو گا، تاہم محکمے نے ٹرمپ کی تصویر والے پاسپورٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, جون 28, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر نئے پاسپورٹ کی 27 جولائی 2026 کو جاری کی گئی تصویر (ٹروتھ سوشل، ٹرمپ)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا: ٹرمپ کے نام سے سڑک منسوب، سیاسی جماعتوں کی تنقید\n\nمعاہدہ اور ٹرمپ کا فرانسیسی محل کا انتخاب\n\nایران معاہدے پر دستخط بہت جلد، شاید جمعرات یا جمعے کو: ٹرمپ\n\nایران نے ’اچھا رویہ‘ نہ اپنایا تو دوبارہ بم برسائیں گے، ٹرمپ کی وارننگ\n\nSEO Title:\n\nامریکی پاسپورٹ پر ٹرمپ کی تصویر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "امریکی پاسپورٹ پر ٹرمپ کی تصویر"
}