{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreict373w432hrvt4psjdmaakdla7zy3b6ceywyf47kme2bexcnubse",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpf563hsr6d2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibgrl3jznnaz3tl4pzzhc2sq7qtd5o4yneejgybv235q7vulmhkbu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 106123
},
"path": "/node/186539",
"publishedAt": "2026-06-28T15:11:52.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بین سٹوکس",
"انگلینڈ",
"اے ایف پی",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ بین سٹوکس نے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اور بین الاقوامی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔**\n\nسٹوکس ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد اپنے انگلش کیریئر کا خاتمہ کریں گے۔\n\nجیسے ہی 35 سالہ آل راؤنڈر کے اس فیصلے کی خبر پھیلی، ٹرینیٹ برج پر موجود شائقین نے انہیں کھڑے ہو کر داد (سٹینڈنگ اوویشن) دی اور اس کے کچھ ہی دیر بعد جب انہوں نے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کے زیک فولکس کو آؤٹ کیا تو سٹیڈیم ایک بار پھر تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔\n\nیہ اعلان سٹوکس کی ٹرینیٹ برج پر انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کے بعد سامنے آیا ہے۔\n\nاس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد لندن کے ایک نائٹ کلب میں جشن منانے کے دوران آدھی رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں ان کے ساتھی کھلاڑی گس اٹکنز کے ہمراہ اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا تھا، جس میں انگلینڈ کو 253 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے کہا ’بین سٹوکس بین الاقوامی کرکٹ کو انگلینڈ کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک اور اپنی نسل کی ایک نمایاں ترین شخصیت کے طور پر الوداع کہہ رہے ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’دباؤ کی صورتحال میں ان کی کارکردگی، ان کا انتھک مسابقتی جذبہ اور سب سے اہم مواقع پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے کی ان کی صلاحیت نے مجھے اور کروڑوں دیگر مداحوں کو ایسی یادیں دی ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گی۔\n\n’چاہے وہ سب سے بڑے لمحات میں فتح کی ترغیب دینا ہو، خاص طور پر 2019 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جیت دلانا اور ہیڈنگلے میں ان کی تاریخی ایشز اننگز یا پھر ہمت اور یقین کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنا، بین انگلش کرکٹ میں ایک انتہائی اہم اور متاثر کن شخصیت رہے ہیں۔‘\n\n35 سالہ آل راؤنڈر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 121 میچ کھیلتے ہوئے 7228 رنز بنائے جبکہ ان کا سب سے بڑا سکور 258 رہا۔ انہوں نے لانگ فارمیٹ میں 246 وکٹیں بھی لیں۔\n\nون ڈے فارمیٹ میں انہوں نے 114 میچوں میں 3463 رنز اور 74 وکٹیں لیں۔ ٹی 20 میں 43 میچ کھیلے اور 585 رنز اور 26 وکٹیں لیں۔\n\nبین سٹوکس\n\nانگلینڈ\n\nسٹوکس نے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اور بین الاقوامی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, جون 28, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p>28 جون، 2026 کو ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے سٹوکس چائے کے وقفے پر میدان سے باہر آ رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nنائٹ کلب میں جھگڑے کے بعد سٹوکس کی کپتانی خطرے میں؟\n\nایشز میں چار - ایک سے ہار، سٹوکس کا ’غلطیاں درست کرنے‘ کا عزم\n\nبین سٹوکس کی کرکٹ میراث کا فیصلہ کن سال\n\nسٹوکس کے گھر چوری، چور پکڑنے کے لیے مدد کی اپیل\n\nSEO Title:\n\nسٹوکس نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "سٹوکس نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی"
}