{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig3lbru5nzb336y635rw3armoa6uoqqinarjuvbhf5ttlvz3bohea",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpbykvffofl2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiazjbpf7rjk3sqyzuja2oj2swkqla2vkpcx4an5znbuxakvf75u7m"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 394750
  },
  "path": "/node/186531",
  "publishedAt": "2026-06-27T17:30:25.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کراچی",
    "پاکستان",
    "پولیس",
    "حملہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**کراچی میں ہفتے کو دھماکے کے بعد فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے پر پولیس اور امدادی کارکن فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔**\n\nحکام نے واقعے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔\n\nدھماکے کی وجہ، ممکنہ جانی نقصان اور اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔\n\nسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کو علاقے کا محاصرہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دینے کی اطلاعات ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی پولیس سربراہ اور کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔\n\nوزیراعلیٰ نے اپنے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا ’پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔‘\n\nایدھی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ اس نے الجدید شاپنگ سینٹر کے عقب میں واقع ایک ورک شاپ کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد ایمبولینسیں اور رضاکار روانہ کر دیے۔\n\nکراچی\n\nپاکستان\n\nپولیس\n\nحملہ\n\nسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کو علاقے کا محاصرہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دینے کی اطلاعات ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 27, 2026 - 22:30\n\nMain image:\n\n> <p>کراچی میں 17 فروری 2023 کو حملے کے بعد سکیورٹی اہلکار پولیس کمپاؤنڈ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکراچی: تین بنگلوں کے مالک نے کیش وین سے 30 کروڑ کیسے لوٹے؟\n\nکراچی: ٹوٹی سڑکوں پر فیس لیس ٹریفک چالان کا سسٹم کیسے چلے گا؟\n\nSEO Title:\n\nکراچی: مبینہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کراچی: مبینہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ"
}