{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihghbwhya4zd7vfbblcnqcxy5dirfavvmpye2gquw73otrtr6e2aq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpbl5pv5ryc2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicb4bogl5rk6wbom7wbcz62gls7ujvc73hnllthyeeqvgefuzoeva"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90422
},
"path": "/node/186529",
"publishedAt": "2026-06-27T12:25:38.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"فورڈ",
"مصنوعی ذہانت",
"امریکہ",
"انتھونی کتھبرٹسن",
"ٹیکنالوجی",
"news"
],
"textContent": "**فورڈ نے اعتراف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر جارحانہ انداز میں انحصار کرنے کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد اسے سینکڑوں انسانی ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنا پڑا۔**\n\nامریکی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے گذشتہ تین برسوں کے دوران 350 سے زائد تجربہ کار انجینیئرز، جنہیں کمپنی کے اندرونی حلقوں میں ’گرے بیئرڈز‘ کہا جاتا ہے، دوبارہ ملازمت پر رکھا تاکہ خودکار نظاموں کی غلطیوں کو درست کیا جا سکے۔\n\nبلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ انجینیئر معیار (کوالٹی) کا جائزہ لینے کی قیادت کریں گے کیونکہ خودکار نظاموں کی خامیوں نے کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔\n\nان میں سے بعض ماہرین مصنوعی ذہانت کے نظام کو بہتر بنانے اور اس کی تربیت میں بھی معاونت کریں گے۔\n\nفورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کمار گلہوترا نے کہا ’ہم معیار جانچنے کے لیے خودکار نظاموں پر بڑھتے ہوئے انحصار کر رہے تھے، لیکن ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے تھے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’ہم نے تکنیکی ماہرین کو دوبارہ واپس بلایا، جو کسی بھی پرزے کے فیکٹری کی پروڈکشن لائن تک پہنچنے سے پہلے ہی ممکنہ خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔‘\n\nفورڈ نے پیداوار کو زیادہ مؤثر بنانے اور معیار پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے معائنہ جاتی نظاموں پر انحصار بڑھا دیا تھا۔\n\nتاہم کمپنی نے تسلیم کیا کہ پیچیدہ مسائل سے نمٹنے میں اے آئی انسانی تجربے اور باریک بینی پر مبنی فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔\n\nتجربہ کار انجینیئرز کی دوبارہ بھرتی کے بعد فورڈ کے معیار میں نمایاں بہتری آئی۔\n\nنئی گاڑیوں کے معیار کا جائزہ لینے والے سالانہ جے ڈی پاور انیشل کوالٹی سروے کے مطابق فورڈ نے عام صارفین کے لیے گاڑیاں بنانے والے برانڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جو گذشتہ 16 برسوں میں اس کی پہلی کامیابی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ فورڈ کو اپنی پرانی گاڑیوں کے معیار سے متعلق مسائل کا اب بھی سامنا ہے اور وہ امریکہ میں سب سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوانے (ریکال) والی کمپنی برقرار ہے۔\n\nتاہم کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ماضی میں خودکار نظاموں سے متعلق مسائل ہیں، نہ کہ انسانی انجینیئرز کی دوبارہ بھرتی۔\n\nکمپنی نے واضح کیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کا استعمال ترک نہیں کرے گی بلکہ آئندہ اسے انسانی نگرانی اور تجربے کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے گا۔\n\nفورڈ میں وہیکل ہارڈویئر انجینیئرنگ کے نائب صدر چارلس پون نے کہا ’مصنوعی ذہانت ایک شاندار ٹول ہے، لیکن اس کی کارکردگی کا انحصار اس معلومات کے معیار پر ہوتا ہے جس سے اسے تربیت دی جاتی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’گذشتہ برسوں میں ہم نے اپنے ان باصلاحیت اور تجربہ کار انجینیئرز کی مہارت کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہیے تھی، جو کئی نسلوں کی مصنوعات پر کام کر چکے تھے۔‘\n\n’ہم نے غلطی سے یہ سمجھ لیا تھا کہ صرف مصنوعی ذہانت متعارف کرانے اور اسے ہمارے ڈیزائن کی ضروریات فراہم کر دینے سے ہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار ہو جائیں گی۔‘\n\nفورڈ\n\nمصنوعی ذہانت\n\nامریکہ\n\nتجربہ کار انجینیئرز کی دوبارہ بھرتی کے بعد فورڈ کے معیار میں نمایاں بہتری آئی۔\n\nانتھونی کتھبرٹسن\n\nہفتہ, جون 27, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p>چھ جنوری، 2026 کو کیلی فورنیا میں ایک پک اپ ٹرک پر فورڈ کا لوگو نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nٹیکنالوجی\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمنصوعی ذہانت روح کا متبادل نہیں: سپیلبرگ\n\nجنریشن زی مصنوعی ذہانت سے بیزار کیوں ہو رہی ہے؟\n\nیوکرین کے اے آئی ’ٹرمینیٹر‘ ڈرونز\n\nاے آئی کی دنیا میں خوش رہنے کا راز کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nفورڈ کو اے آئی پر انحصار مہنگا پڑ گیا، انسانی انجینیئر دوبارہ بھرتی کر لیے\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/tech/ford-ai-automation-human-workers-b3003787.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "فورڈ کو اے آئی پر انحصار مہنگا پڑ گیا، انسانی انجینیئر دوبارہ بھرتی کر لیے"
}