{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiajs2a4ve7kilyl2eyyxyirw2qf4pm7i22tpnd53q5vztdstlioxi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpb5q2pvdxb2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiayo77ug7srqwzjzkkc6lxpyghs3gqny62vgy23e3gkaugxn4a3mm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 101550
  },
  "path": "/node/186527",
  "publishedAt": "2026-06-27T09:01:31.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "عباس عراقچی",
    "اسحاق ڈار",
    "ایران",
    "ایران جنگ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اور ایران میں حالیہ حملوں کے تبادلے کے بعد جنگ بندی سے متعلق غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔**\n\nدفتر خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ فوجی حملوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ کشیدگی ایک سنگاپوری پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد سامنے آئی۔\n\nامریکہ نے کہا کہ اس نے ایران میں ڈرون ذخیرہ گاہوں اور ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ کیا۔\n\nیہ رابطہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے منگل کو پاکستان کے دورے کے بعد ہوا، جس کے دوران انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو ممکن بنانے اور اس پر عمل درآمد میں پیش رفت کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا تھا۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nدفتر خارجہ کے بیان کے مطابق: ’نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔‘\n\nبیان میں کہا گیا کہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں کی ’محفوظ اور ہموار‘ وطن واپسی میں تعاون پر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔\n\nبیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتازہ کشیدگی ایسے نازک وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور تہران گذشتہ ہفتے طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔\n\nسنگاپور کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایور لولی پر حملہ اس وقت ہوا جب بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو عمان کے ساحل کے ساتھ متبادل راستے سے نکال رہی تھی۔\n\nاقوام متحدہ کے ذیلی بحری ادارے نے حملے کے بعد انخلا کی کارروائی معطل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت تک دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی جب تک جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔\n\nایران نے حالیہ عرصے میں آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیا ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کے برابر تیل کی ترسیل گزرتی ہے۔\n\nفریقین کے درمیان تازہ حملوں نے اس بارے میں نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں کہ آیا دونوں ممالک کسی مستقل تصفیے تک پہنچنے کے لیے جنگ بندی کو برقرار رکھ سکیں گے یا نہیں؟\n\nعباس عراقچی\n\nاسحاق ڈار\n\nایران\n\nایران جنگ\n\nپاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر تازہ حملوں کے بعد جنگ بندی سے متعلق غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 27, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یہ ہینڈ آؤٹ تصویر 2 اگست 2025 کو لی گئی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار (دائیں) اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کی آمد پر ان کا استقبال کر رہے ہیں (پاکستانی وزارت خارجہ / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ ہے: اسحٰق ڈار\n\nپاکستان، افغانستان کشیدگی: اسحٰق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو\n\nپاکستان کی ثالثی ناکام نہیں ہوئی بلکہ ’مشکلات‘ کا شکار ہے: عباس عراقچی\n\nعباس عراقچی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا\n\nSEO Title:\n\nامریکہ۔ایران حالیہ کشیدگی، پاکستان امن کے لیے کردار کرتا رہے گا: اسحاق ڈار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "امریکہ۔ایران حالیہ کشیدگی، پاکستان امن کے لیے کردار کرتا رہے گا: اسحاق ڈار"
}