{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicxs37fnf3rss26k2xxu5bepcxmxosqcvkqxbixmhturcxc45m2oi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpawzh4bbw42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiajv3xa6agqpkrpkcc2sky2v3fsbqlh6yc7zhfdjaxvc7jv4q2c44"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 151623
  },
  "path": "/node/186521",
  "publishedAt": "2026-06-27T05:45:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فیفا ورلڈ کپ 2026",
    "فٹ بال",
    "کھیل",
    "کھلاڑی",
    "روئٹرز",
    "news"
  ],
  "textContent": "**کیپ ورڈے 20 سال میں پہلی ایسی ٹیم بن گئی، جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔**\n\nجمعے کی شب ہیوسٹن میں گروپ ایچ کے آخری میچ میں کیپ ورڈے نے سعودی عرب کے خلاف میچ صفر صفر سے ڈرا ہونے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔\n\nافریقہ کے بحر اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع جزائر پر مشتمل یہ ملک ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کوالیفائی کرنے والا تیسرا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ گذشتہ اکتوبر میں اس نے اپنے کوالیفائنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس میں افریقہ کی روایتی مضبوط ٹیم کیمرون بھی شامل تھی۔\n\nکیپ ورڈے اب ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے والا تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔ اس نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کیپ ورڈے کے تین میچوں سے تین پوائنٹس تھے۔\n\nسعودی عرب دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور یوراگوئے بھی دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ جمعے کی شب گروپ کے دوسرے میچ میں سپین نے یوراگوئے کو ایک صفر سے شکست دی۔ سپین سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر رہا۔\n\nفیفا عالمی رینکنگ میں 64ویں نمبر پر موجود کیپ ورڈے نے اس تاریخی کامیابی کی بنیاد 15 جون کو اپنے پہلے میچ میں رکھی تھی، جب اس نے ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ سمجھے جانے والے سپین کو صفر صفر سے برابر روکا تھا۔\n\n26 جون 2026 کو ہیوسٹن سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے گروپ ایچ میچ کے دوران سعودی عرب کے کھلاڑی محمد ابو الشامات اور کیپ ورڈے کے فارورڈ ہیلیو واریلا گیند حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nاب کیپ ورڈے اگلے جمعے کو میامی گارڈنز میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن کا سامنا کرے گا۔\n\nسعودی عرب مسلسل چھٹی بار ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ اس نے 1994 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ میں آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔\n\nجمعے سے پہلے گھانا اور یوکرین آخری ایسی ٹیمیں تھیں، جنہوں نے 2006 میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے اپنے گروپ سے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔\n\nیہ کیپ ورڈے کا دوسرا صفر صفر سے برابر میچ تھا، لیکن اس میچ میں وہ زیادہ جارحانہ ٹیم دکھائی دی اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی حق دار تھی۔\n\nکیپ ورڈے نے میچ کا سب سے بہترین موقع 74ویں منٹ میں بنایا۔\n\nنونو دا کوسٹا نے اپنے ہی ہاف سے آنے والی ایک لمبی تھرو بال پر دوڑ لگائی، دو سعودی دفاعی کھلاڑیوں کی طرف بڑھے اور پھر گیند دائیں جانب تیزی سے آگے آتے لاروس دوارٹے کے راستے میں ڈال دی۔\n\nگول کیپر محمد الاویس اپنی لائن سے آگے نکلے اور دوارٹے کی پہلی ہی کوشش کو بڑی مشکل سے اپنی پچھلی ٹانگ سے روک لیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس کے بعد بھی کیپ ورڈے، خاص طور پر دا کوسٹا کے ذریعے، سعودی گول کے لیے خطرہ بنتی رہی۔ العویس کے سیو کے چند منٹ بعد دا کوسٹا ایک بار پھر دفاع کے پیچھے نکلے، لیکن تنگ زاویے سے ان کی شاٹ باہر چلی گئی۔\n\nدوسرے ہاف کے اضافی وقت میں بھی انہیں ایک واضح موقع ملا، مگر ان کی کوشش معمولی فرق سے باہر گئی۔ تاہم بعد میں لائنز مین نے آف سائیڈ کا جھنڈا بھی اٹھا دیا۔\n\nپہلے ہاف میں کیپ ورڈے نسبتاً بہتر ٹیم رہی، لیکن گول پر واحد واضح کوشش سعودی عرب کی طرف سے آئی۔ اضافی وقت میں محمد کنو کا ہیڈر گول کیپر ووزینہ نے آسانی سے قابو کر لیا۔\n\nکیپ ورڈے نے دوسرے ہاف کے تین منٹ بعد گول پر اپنی پہلی کوشش کی، جب جمیرو مونٹیرو نے ریان مینڈس کے کراس تک پہنچ کر شاٹ لگائی، مگر یہ کمزور کوشش سیدھی العویس کے پاس گئی۔\n\nسعودی عرب نے دو تبدیلیوں کے بعد کچھ دیر کے لیے کھیل بہتر کیا۔ میدان میں آنے کے چند لمحوں بعد محمد ابو الشامات نے 67ویں منٹ میں ووزینہ کو ایک مشکل سیو پر مجبور کیا۔\n\nسپین کے خلاف پہلے میچ میں ہیرو رہنے والے ووزینہ نے جمعے کے میچ کا اختتام تین گول روک کر کیا۔\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026\n\nفٹ بال\n\nکھیل\n\nکھلاڑی\n\nہیوسٹن میں گروپ ایچ کے آخری میچ میں کیپ ورڈے نے سعودی عرب کے خلاف میچ صفر صفر سے ڈرا ہونے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, جون 27, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">کیپ ورڈے کے کھلاڑی 26 جون 2026 کو ہیوسٹن کے سٹیڈیم میں سعودی عرب کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیفا نے خاموشی سے ورلڈ کپ سٹیڈیمز کے لوگو مٹا دیے\n\nلامین یامال فِٹ لیکن فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے: ہسپانوی کوچ\n\nفیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پہلی بار تین ریڈ کارڈز\n\nفیفا ورلڈ کپ کا جنون، کراچی کے بازاروں میں خریداروں کا رش\n\nSEO Title:\n\nفیفا ورلڈ کپ: ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والا سب چھوٹا ملک کیپ ورڈے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "فیفا ورلڈ کپ: ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والا سب چھوٹا ملک کیپ ورڈے"
}