{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif6qr54awazo4vlclabaneuz3psdliui6utoyzzq4i7pybj3zdbtm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpawzcyxrqb2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicwixdk73uymp7hfqoppdv2t2pp5bbkpzu2dj72wywjhs2pw7wawu"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 997322
},
"path": "/node/186523",
"publishedAt": "2026-06-27T07:15:11.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"سڑک",
"حیدر آباد",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"video"
],
"textContent": "**امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا میں سڑک کو اپنے نام سے منسوب کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے تاہم نئی دہلی میں اس اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے۔**\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹروتھ سوشل پر لکھا: ’حیدرآباد، انڈیا میں نیا ’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو۔‘ اس طرح کا اعزاز پانے والے پہلے امریکی صدر۔ شکریہ۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ‘\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا میں حزب اختلاف کے زیر اقتدار ٹیکنالوجی مرکز حیدرآباد میں اہم سڑک کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپنی حکمران جماعت نے اس اقدام کو ’منافقت‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں امریکہ اور انڈیا کے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ واشنگٹن نے انڈین مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کیے، روسی تیل خریدنے پر نئی دہلی کو سزا دی اور انڈیا کے روایتی حریف پاکستان کے ساتھ قریبی روابط بڑھائے۔\n\nامریکی صدر کے نام سے منسوب کی گئی سڑک جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت میں واقع ہے، جہاں مرکزی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی حکومت ہے۔\n\nیہ سڑک امریکی قونصل خانے سے ملتی ہے اور مائیکروسافٹ، گوگل اور ایمازون جیسی بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر کے قریب واقع ہے۔\n\n\n\n\nاس سڑک کو رواں ہفتے منگل کو نیا نام ’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو‘ دیا گیا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کانگریس مودی پر الزام لگا رہی ہے کہ وہ محصولات سے لے کر ایران جنگ کے دوران انڈین عملے والے ٹینکروں پر امریکی حملوں تک، مختلف معاملات پر ٹرمپ کے سامنے سخت مؤقف اختیار نہیں کر رہے۔\n\nمودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان شہزاد پوناوالا نے بدھ کو ایکس پر کانگریس کے سینیئر رہنما کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’راہل گاندھی کہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ انڈین مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے سوال کیا کہ ’پھر تلنگانہ میں ان کی حکومت ایک سڑک کا نام ٹرمپ کے نام پر رکھ کر انہیں اتنا بڑا خراج تحسین کیوں پیش کر رہی ہے؟‘\n\nاس اقدام کا اعلان رواں ماہ کیا گیا تھا، جس پر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تنقید کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے اسے ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔\n\nکانگریس کا کہنا ہے کہ سڑک کا نام تبدیل کرنے کا یہ اقدام دونوں ملکوں کی شراکت داری میں حیدرآباد کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔\n\nٹرمپ اپنے دونوں ادوار صدارت میں حیدرآباد نہیں گئے، تاہم ان سے پہلے امریکی صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش دونوں اس شہر کا دورہ کر چکے ہیں۔\n\nٹرمپ اور مودی کی ملاقات گذشتہ ہفتے فرانس میں جی سیون سربراہ اجلاس کے موقعے پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے اس تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، جس پر وہ مذاکرات کر رہے ہیں۔\n\nانڈیا\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nسڑک\n\nحیدر آباد\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو اس طرح کا اعزاز پانے والا ’پہلا امریکی صدر‘ قرار دیا، تاہم انڈین جماعتوں بی جے پی، کمیونسٹ پارٹی اور کانگریس کی جانب سے اس اقدام پر تنقید کی گئی ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 27, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\"> امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کی گئی سڑک جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت میں واقع ہے (ڈونلڈ ٹرمپ ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا: پہلی بار ’آپریشن سندور‘ میں مرنے والے چھ فوجیوں کے نام جاری\n\nآپریشن سندور: بی جے پی کا کمال یا زوال؟\n\nمعاہدہ اور ٹرمپ کا فرانسیسی محل کا انتخاب\n\nایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nانڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے سڑک منسوب، سیاسی جماعتوں کی تنقید\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "انڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے سڑک منسوب، سیاسی جماعتوں کی تنقید"
}