{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicilwquoi2wpaxzi4cndfjye75h5jdh7dkcpp25yq6t3ou7zf2q2i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpaazbyx3lw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieggtvafli2f45rg3zdcaqmreej65rpei5d6icu7ett7wsitbhzdu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 162843
},
"path": "/node/186507",
"publishedAt": "2026-06-26T04:34:24.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"گریگ گریزیوسی",
"امریکہ",
"news"
],
"textContent": "**وسکونسن کا ایک جھیل کنارے واقع شہر نئے رہائشیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے انہیں وہاں منتقل ہونے اور کمیونٹی میں حصہ ڈالنے کے بدلے میں 9,500 ڈالر تک دینے کی پیشکش کر رہا ہے۔**\n\nفون ڈو لاک (Fond du Lac)، جو وسکونسن میں لیک ونیباگو کے جنوبی کنارے پر واقع ہے، ایک 1930 کی دہائی کے لائٹ ہاؤس کا گھر ہے اور اپنی سڑکوں کو آباد کرنے کے لیے کچھ نئے باشندوں کی تلاش میں ہے۔\n\nشہر کی موجودہ آبادی تقریباً 44,000 افراد پر مشتمل ہے۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق یہ شہر نئے رہائشیوں کو نقل مکانی کے اخراجات اور مقامی ضروریات کے لیے 5,500 ڈالر سے لے کر مجموعی طور پر 9,500 ڈالر تک کی مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔\n\nفون ڈو لاک نے ایک ادارے ’میک مائی موو‘ کے ساتھ شراکت کی ہے، جو ایسے امریکیوں کو ان کمیونٹیز سے جوڑنے میں مدد دیتا ہے جہاں وہ شاید پہلے سے واقف نہ ہوں یا جن پر انہوں نے غور نہ کیا ہو۔\n\nیہ پروگرام سائننگ بونس، مراعات اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کے ذریعے لوگوں کو ان علاقوں میں منتقل ہونے کی ترغیب دیتا ہے جہاں آبادی بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔\n\nاس سے قبل بلومنگٹن (انڈیانا)، سیلینا (کینساس) اور ٹیکساس کے شہر ٹیکرکانا جیسے شہر بھی اس پروگرام کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔\n\nپروگرام کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سروس لوگوں کو ’اپنی خوشی کی جگہ تلاش کرنے اور وہاں منتقل ہو کر پیسے کمانے‘ میں مدد دیتی ہے۔\n\nوسکونسن کے اس شہر میں منتقل ہونے کے خواہش مند افراد کو 5,500 ڈالر نقل مکانی کے اخراجات کے لیے دیے جائیں گے جبکہ اضافی سہولیات میں وائی ایم سی اے کی ممبرشپ، مقامی بیس بال کے تجربات، گالف پیکجز، آرٹس ایونٹس تک رسائی، مقامی ریستورانوں کی سہولیات اور خاندانی سرگرمیاں شامل ہیں۔\n\nیہ کمیونٹی اپنی کم ہوتی ورک فورس اور عمر رسیدہ آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نئے رہائشیوں کو راغب کرنا چاہتی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپریس ریلیز میں کہا گیا ’فون ڈو لاک اپنی خصوصیات کو اجاگر کر رہا ہے، جن میں قومی سطح پر تسلیم شدہ تعلیمی بہتری، مضبوط مقامی آجر، سستی رہائش، جھیل کنارے سہولیات اور خاندانی سرگرمیوں کی وسیع رینج شامل ہے۔‘\n\nان مراعات کے علاوہ منتظمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہر کی لیک ونیباگو کے قریب موجودگی پانی سے متعلق سرگرمیوں کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔\n\nبیان کے مطابق’یہاں کے محلے ساحل کے اتنے قریب ہیں کہ ماہی گیری، ونڈ سرفنگ، سیلنگ اور آئس سکیٹنگ روزمرہ زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔‘\n\nشہر ہر سال ’Sturgeon Spectacular‘ نامی ایونٹ بھی منعقد کرتا ہے، جس میں ’برف کے نیچے مچھلیوں کے شکار کے تین دن، ریاستی برف مجسمہ سازی کا مقابلہ شامل ہوتا ہے۔\n\nاس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے افراد مقامی کوآرڈینیٹرز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔\n\nمیک مائی موو کے علاوہ اس مراعاتی پروگرام کو وسکونسن اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور انویژن گریٹر فون ڈو لاک کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔\n\nپریس ریلیز میں کہا گیا ’یہ پروگرام ان لوگوں کے لیے ہے جو مستحکم اور بامعنی ذاتی طور پر کیے جانے والے کام کے خواہاں ہیں اور ایسے کمیونٹی میں زندگی بنانے کا موقع چاہتے ہیں جو واقعی اپنے رہائشیوں اور ورک فورس کی قدر کرتی ہے۔‘\n\nوسکونسن کا ایک جھیل کنارے واقع شہر نئے رہائشیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے انہیں 9,500 ڈالر تک دینے کی پیشکش کر رہا ہے۔\n\nگریگ گریزیوسی\n\nجمعہ, جون 26, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p>فون ڈو لاک کی موجودہ آبادی تقریباً 44,000 افراد پر مشتمل ہے(Leonhard_Niederwimmer/پکسابے)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’شادی‘ کے لیے آئی امریکی خاتون کا پیسے لے کر دبئی جانے کا ارادہ\n\nامریکہ میں ’جعلی‘ پائلٹ نے بار بار کیسے مفت سفر کیا؟\n\nجاپان نے 50 سال میں پہلی بار ویزا فیس بڑھا دی\n\nاٹلی میں پاکستانیوں کے لیے ورک ویزے، معاملہ ہے کیا؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ: اس جھیل کنارے شہر میں رہنے پر 9500 ڈالر اور دیگر سہولتیں مفت\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/news/world/americas/fond-du-lac-wisconsin-families-move-b3003190.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "جھیل کنارے امریکی شہر میں رہنے پر 9500 ڈالر، دیگر سہولتیں مفت"
}