{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih7pbjvtdopvymycmnye34mdawttjzbiwmqnnph6ko2uikqkwukmu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mpaaz7z7xgq2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigszajwgsxffitke64firadfpasgdtcmo5lw7bocsuwspcuagiyim"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 54271
},
"path": "/node/186509",
"publishedAt": "2026-06-26T05:33:45.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایئر انڈیا",
"انڈیا",
"پرواز",
"معروشہ مظفر",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈین ایئر لائن ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو اس وقت ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا جب اس کی دہلی سے شمالی شہر امرتسر جانے والی پرواز مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔**\n\nسول ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے کے مطابق پائلٹ 22 جون کی رات ایئربس A321 اڑا رہا تھا اور جب امرتسر کے قریب پہنچا تو اسے ہدایت دی گئی کہ وہ لینڈنگ نہ کرے کیونکہ برڈ سٹرائیک کی اطلاع کے بعد رن وے کا معائنہ جاری تھا۔\n\nاس تاخیر کے دوران طیارے نے اپروچ شروع کیا اور غیر ارادی طور پر کچھ دیر کے لیے رات 10:08 بجے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔\n\nڈی جی سی اے نے کہا ’ریڈار ویکٹرنگ کے دوران جب طیارے نے اپروچ شروع کیا تو یہ مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔\n\n’اس واقعے سے متعلق پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کے ساتھ رابطے رکھا گیا۔ بعد ازاں طیارہ دہلی کی طرف واپس موڑ دیا گیا اور محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا۔‘\n\nڈی جی سی اے نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع نہ دینے پر فلائٹ کریو اور امرتسر کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔\n\nپاکستان نے گذشتہ سال اپریل میں انڈین ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود اس وقت بند کر دی تھی جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا جو بعد میں چار روزہ لڑائی تک جا پہنچا۔\n\nایئر انڈیا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’22 جون کو دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز AI479 کے عملے نے امرتسر ایئرپورٹ پر گو اراؤنڈ کے دوران پاکستانی فضائی حدود کی معمولی خلاف ورزی کی۔\n\n’اس واقعے کی رپورٹ ریگولیٹری اداروں کو کر دی گئی ہے اور اندرونی طور پر اس کی تحقیقات جاری ہیں۔‘\n\nہندوستان ٹائمز کے مطابق طیارہ تقریباً تین میل پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایک اہلکار کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ اس واقعے سے قبل پرواز 6E 5028، جو دوپہر 4:29 پر امرتسر میں لینڈ ہوئی تھی، کو برڈ ہٹ (پرندہ ٹکرانے) کی اطلاع ملی تھی، جس کے باعث آنے والی پانچ پروازوں کو انتظار کی ہدایت دی گئی۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ دہلی سے آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز لینڈنگ کے لیے قطار میں چوتھے نمبر پر تھی۔\n\nایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امرتسر میں اپروچ سرویلنس سروسز دستیاب نہیں تھیں۔\n\nبعد ازاں طیارے نے ایک اور لینڈنگ کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی، جس کے بعد عملے نے کم ایندھن کی اطلاع دی اور پرواز کو دہلی موڑ دیا گیا۔\n\nطیارہ رات 11:27 پر محفوظ طریقے سے دہلی میں لینڈ کر گیا۔\n\nکچھ دیر بعد حکام نے بتایا کہ اسی طیارے کو دوبارہ روانہ کیا گیا اور اس نے اپنی امرتسر کی پرواز مکمل کی۔\n\nایئر انڈیا\n\nانڈیا\n\nپرواز\n\nانڈین سول ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق پائلٹ 22 جون کی رات غیر ارادی طور پر کچھ دیر کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔\n\nمعروشہ مظفر\n\nجمعہ, جون 26, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p>ایئر انڈیا کا ایک طیارہ 12 اپریل، 2024 کو بنگلورو کے ہوائی اڈے سے پرواز بھر رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’جہاز دیکھ کر ڈر لگتا ہے‘: ایئر انڈیا حادثے میں بچ جانے والوں کی کہانی\n\nدوران پرواز مسافر کی موت، انڈین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ\n\nپاکستان کا انڈین طیارے کو حدود استعمال کرنے کی اجازت سے انکار\n\n’فلائٹ ٹو نو وئیر‘: ایئر انڈیا کی پرواز آٹھ گھنٹے بعد واپس لوٹ آئی\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/india/air-india-pilot-pakistan-airspace-b3002711.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا"
}