{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidm5g2uekxqa33aca2gtfavdruu4mnjlfh7sqaqnnqi2jhkzvuwv4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp5jtnury4n2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreienzknnrhl4grbwfzti3i6g44ce4be5wukuojmkwyjmren3gbxgom"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 72612
},
"path": "/node/186492",
"publishedAt": "2026-06-25T04:05:52.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"برازیل",
"میکسیکو",
"جنوبی افریقہ",
"کینیڈا",
"بوسنیا",
"اے ایف پی",
"فٹ بال",
"news"
],
"textContent": "**برازیل نے سکاٹ لینڈ کی کمزور دفاعی لائن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدھ کو ورلڈ کپ کے آخری 32 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی جبکہ جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا-ہرزیگووینا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔**\n\nپانچ بار کے عالمی چیمپیئن برازیل نے میامی میں سکاٹ لینڈ کو تین - صفر سے شکست دے کر گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔\n\nوہ گول اوسط کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر آنے والے مراکش سے آگے ہے، جس نے اٹلانٹا میں ہیٹی کو چار - دو سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔\n\nجنوبی افریقہ نے مونتری میں جنوبی کوریا کو ایک - صفر سے حیران کن شکست دے کر گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب آخری 32 میں اس کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا، جس نے بھی گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہ کر تاریخ رقم کی۔\n\nتاہم ہارڈ راک سٹیڈیم میں برازیل کی جیت نے سکاٹ لینڈ کو باہر کر دیا، جس سے مشہور ’ٹارٹن آرمی‘ کے پرجوش مداحوں کا جوش ماند پڑ گیا۔\n\nسکاٹ لینڈ کو اپنی کمزور دفاعی کارکردگی پر افسوس رہا کیونکہ برازیل نے باآسانی فتح حاصل کی۔\n\nونیسیئس جونیئر نے برازیل کے لیے دو گول کیے۔ انہوں نے ساتویں منٹ میں سکاٹ مک کینا کی بڑی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔\n\nریئل میڈرڈ کے سٹرائیکر نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول بھی کیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹرائیکر ماتھیس کنہا نے 60 ویں منٹ میں تیسرا گول کر کے کامیابی کو یقینی بنا دیا۔\n\nاس فتح کے دوران کوچ کارلو انجیلوٹی نے تجربہ کار سٹرائیکر نیمار کو بھی اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار میدان میں اتارا، جو برازیل کے تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور دوسرے ہاف میں بطور متبادل شامل ہوئے۔\n\nانجیلوٹی نے بعد میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ہم نے بحیثیت مجموعی ٹیم کھیل پیش کیا اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ بہت سی مثبت چیزیں ہیں، جیسے نیمار کی واپسی، جو ہماری مدد کر سکتی ہے۔‘\n\nجنوبی افریقہ کے ماسیکو 24 جون، 2026 کو میکسیکو میں جنوبی کوریا کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے فٹ بال میچ کے دوران گول کرنے پر جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\n**جنوبی افریقہ کا بڑا اپ سیٹ**\n\nدن کا سب سے بڑا سرپرائز مونتری میں دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقہ نے، جو ٹورنامنٹ کے آغاز میں میکسیکو سے دو- صفر کی مایوس کن شکست کے ساتھ باہر ہوا تھا، مضبوط سمجھے جانے والے جنوبی کوریا کو ایک - صفر سے شکست دے دی۔\n\nتھیپیلو میسیکو کے 63ویں منٹ کے گول نے ایک محتاط مقابلے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ تین سابقہ ورلڈ کپ مہمات میں ابتدائی مرحلے میں باہر ہونے کے بعد پہلی بار آگے بڑھا۔\n\nجنوبی افریقہ کے کوچ ہیوگو بروس نے کہا ’یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کیسا محسوس ہو رہا ہے۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے۔ ہم نے گول کیا، پھر 20 منٹ دل زور سے دھڑکتا رہا اور ہم چاہتے تھے کہ میچ جلد ختم ہو جائے۔‘\n\nجنوبی افریقہ اب اتوار کو لاس اینجلس میں ورلڈ کپ کے شریک میزبان کینیڈا کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے میچ میں کھیلے گا۔\n\nکینیڈا نے بدھ کو وینکوور میں سوئٹزرلینڈ سے دو - ایک سے ہار کے باوجود گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہ کر تاریخ میں پہلی بار دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nکینیڈا نے گول اوسط کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر آنے والے بوسنیا-ہرزیگووینا کو پیچھے چھوڑا، جس نے قطر کو تین - ایک سے شکست دی۔\n\nبعدازاں بدھ کی شب بوسنیا نے بھی جشن منایا جب فیفا نے تصدیق کی کہ وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آٹھ بہترین ٹیموں میں شامل ہو کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔\n\nاس کے چار پوائنٹس اسے پہلی بار اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے کافی ثابت ہوئے۔\n\nدن کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے، جو پہلے ہی گروپ اے میں دو ابتدائی فتوحات کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کر چکا تھا، ایسٹاڈیو ایزٹیکا میں جمہوریہ چیک کو تین - صفر سے شکست دے کر گروپ مرحلے کا اختتام سو فیصد کامیابی کے ساتھ کیا۔\n\nمیکسیکو اب 30 جون کو اسی سٹیڈیم میں آخری 32 کے میچ میں حصہ لے گا جبکہ چیک ٹیم گروپ میں آخری پوزیشن پر آنے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی۔\n\nماتیو شاویز نے 55ویں منٹ میں میکسیکو کو برتری دلائی جبکہ چھ منٹ بعد ہیولیان کینونیس نے چیک دفاع کی بے ترتیبی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا گول کر دیا۔\n\nاضافی وقت کے چوتھے منٹ میں الوارو فیدالگو نے ایک شاندار گول کر کے میکسیکو کی فتح کو یادگار بنا دیا۔\n\nمیکسیکو نے دوسرے ہاف میں گول کیپر گیلرمو اوچوا کو بھی بطور متبادل میدان میں اتارا، جس سے انہیں 40 سال کی عمر میں چھٹے ورلڈ کپ فائنلز میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔\n\nبرازیل\n\nمیکسیکو\n\nجنوبی افریقہ\n\nکینیڈا\n\nبوسنیا\n\nبرازیل نے سکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کے آخری 32 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی جبکہ جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا-ہرزیگووینا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔\n\nاے ایف پی\n\nجمعرات, جون 25, 2026 - 08:45\n\nMain image:\n\n> <p>برازیل کے مڈفیلڈر برونو 24 جون، 2026 کو میامی میں سکاٹ لینڈ کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی فٹ بال میچ میں فتح کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیفا ورلڈ کپ: بنگلہ دیش میں برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کیوں لڑ رہے ہیں؟\n\nلیونل میسی بمقابلہ کرسٹیانو رونالڈو؟ ایک بےمعنی بحث\n\nدنیا کی بہترین ملازمت؟ فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کی تنخواہ 50 ہزار ڈالر\n\nپاکستانی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے قابل کب ہوگی؟\n\nSEO Title:\n\nفٹ بال ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا نے تاریخ رقم کر دی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "فٹ بال ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ، کینیڈا اور بوسنیا نے تاریخ رقم کر دی"
}