{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreib4pq7uhfsslgevxqpujfb2hvfey6fffwdadh6gzt3oybiyl54qaq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp5jsho22fj2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibsoyzsspetvdohvh7ucf2zwygt55edhpmpxgvrfishtwvh7jrkxa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 170894
},
"path": "/node/186501",
"publishedAt": "2026-06-25T16:27:03.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران جنگ",
"خلیجی تعاون کونسل",
"اجلاس",
"سعودی عرب",
"بحرین",
"ایس پی اے",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جمعرات کو سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خلیجی تعاون کونسل اور امریکہ کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔**\n\nاجلاس میں خطے کی صورت حال، ایران کے ساتھ جاری مذاکرات، سمندری گزرگاہوں کے تحفظ اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا، شرکا میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وفود کے سربراہان، کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البديوي اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو شامل تھے۔\n\nشرکا نے خلیجی ممالک اور امریکہ کے درمیان تزویراتی تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر غور کیا۔\n\nبحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو (ایس پی اے)\n\n\n\n\nاجلاس میں خطے کو درپیش چیلنجز، امن و استحکام کے قیام اور خلیج عرب و مشرقِ وسطیٰ میں مشترکہ رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاجلاس کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آنے والے کسی بھی معاہدے یا انتظام میں خلیجی ممالک کے مفادات اور سلامتی کو مدنظر رکھا جائے اور ایسے اقدامات خطے میں پائیدار امن، خودمختاری کے احترام، حسنِ ہمسائیگی اور ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو مضبوط بنائیں۔\n\nشرکا نے سمندری راستوں کے تحفظ اور تجارتی نقل و حرکت کی آزادی کی اہمیت پر بھی زور دیا، خصوصاً آبنائے ہرمز کو علاقائی اور عالمی معیشت کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ قرار دیا گیا۔\n\nاجلاس کے اختتام پر خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک اور امریکہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے اور خطے میں جامع سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔\n\nایران جنگ\n\nخلیجی تعاون کونسل\n\nاجلاس\n\nسعودی عرب\n\nبحرین\n\nاجلاس میں شرکا نے زور دیا کہ مذاکرات کے بعد کسی بھی معاہدے میں خلیجی ممالک کے مفادات اور سلامتی کو مدنظر رکھا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جو خطے میں پائیدار امن، خودمختاری کے احترام اور حسنِ ہمسائیگی کو مدنظر رکھیں۔\n\nایس پی اے\n\nجمعرات, جون 25, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>بحرین کے دارالحکومت منامہ میں سعودی وزیر خارجہ 25 جون 2026 کو خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقعے پر اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کر رہے ہیں (ایس پی اے)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبرگن سٹاک مذاکرات: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت\n\nسعودی اور پاکستانی بھائی چارے کا اصل امتحان\n\nایرانی غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی مصنوعات پر خرچ نہیں ہوں گے: باقر قالیباف\n\nایران ڈیل سے خلیجی ممالک کی سکیورٹی متاثر نہیں ہونے دیں گے: مارکو روبیو\n\nSEO Title:\n\nبحرین: خلیجی تعاون کونسل اور امریکہ کا مشترکہ اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی شرکت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "بحرین: خلیجی تعاون کونسل اور امریکہ کا مشترکہ اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی شرکت"
}