{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibtysqa6j63z625yxvc4ias35avyltts4yok4l6nke2uqtr3bhyau",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp2snzzjfke2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic65z3jhbci2jgs6szv5236xeuknkrxldfojfwp4gtu2jyhtacy54"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 138726
},
"path": "/node/186481",
"publishedAt": "2026-06-24T07:20:12.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"لیونل میسی",
"کرسٹیانو رونالڈو",
"فٹ بال",
"فٹ بال ورلڈ کپ",
"2026",
"میگوئل ڈیلانی",
"news"
],
"textContent": "**جب ہر کوئی الفاظ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا، اور (ارجنٹینا ٹیم کے موجودہ کوچ) لیونل سکالونی ایک بار پھر کہہ رہے تھے کہ لیونل میسی کی وضاحت ممکن نہیں، تو تماشائیوں کی گونج نے سب کچھ کہہ دیا۔**\n\nاور ایسی دو گونجیں تھیں۔\n\nایک ان کے شان دار فرسٹ ٹائم فنش پر تھی، جس کے ذریعے انہوں نے اپنا 17واں گول کر کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔\n\nدوسری اس وقت بلند ہوئی جب وہ اپنے روایتی طور پر لاجواب پہلے ٹچ اور مسلسل دوڑ کے ذریعے سب سے آگے نکل گئے، اور آسٹریا کے خلاف اس 0-2 فتح کو ایک شان دار عروج تک پہنچا دیا۔\n\nجب میسی نے ریکارڈ 18واں گول کیا، تو ڈلاس کاؤبائز سٹیڈیم (ارجنٹینا کے فٹ بال گراونڈ) بومبونیرا جیسا محسوس ہونے لگا، کیوں کہ اتنے زیادہ مداح صرف ایک چیز دیکھنے کے لیے سفر کر کے آئے تھے... عظمت۔ کیا اب یہ لفظ بھی کافی ہے؟\n\nخود ان کے اپنے معیار کے حساب سے بھی یہ سب کچھ حیران کن حد تک غیر معمولی ہوتا جا رہا ہے۔\n\nارجنٹائن کے فارورڈ نمبر 10 لیونل میسی کنساس سٹی سٹیڈیم، کنساس سٹی میں میں 16 جون 2026 کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ارجنٹائن اور الجزائر کے درمیان کھیلے گئے گروپ جے کے میچ اپنی ٹیم کا تیسرا گول کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے (رابرٹو شمٹ / اے ایف پی)\n\n\n\n\nسوچنے کی بات ہے کہ 2022 کا ورلڈ کپ اس کشمکش سے عبارت تھا کہ کہیں اس وقت ان کا ہر میچ ان کا آخری نہ ہو، اور یہ کہ آیا وہ کبھی اس عظیم جستجو کو مکمل کر پائیں گے یا نہیں۔\n\nسوچنے کی بات ہے کہ فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ کبھی میسی کے لیے صرف درد اور مایوسی کا نام تھا۔ وہ اعتراف کر چکے ہیں کہ 2014 کے ہارے ہوئے فائنل کے خیال سے وہ آدھی رات کو جاگ جایا کرتے تھے۔\n\nاب وہ ہر خواب، ہر توقع کو پورا کر رہے ہیں، جو ان کی کم عمری کے اس سارے ٹیلنٹ سے وابستہ تھی۔\n\nمیسی صرف ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی نہیں رہے، بلکہ اب وہ اس کے تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں، اور ممکن ہے کہ وہ تیسری بار ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا گولڈن بال، پہلی بار گولڈن بوٹ اور شاید، بس شاید، دوسری بار فاتح کا میڈل بھی حاصل کر لیں۔\n\nامریکہ میں دو میچوں میں وہ پہلے ہی پانچ گول کر چکے ہیں، یعنی انہوں نے اتنے ہی گول کر لیے ہیں جتنے سابق ریکارڈ ہولڈر میروسلاو کلوزے نے 2006 میں گولڈن بوٹ جیتتے ہوئے کیے تھے، اور جتنے تھامس مولر نے 2010 میں کیے تھے۔ اور ابھی اردن کے خلاف گروپ میچ باقی ہے۔ کیا ہم جسٹ فونٹین کے ایک ہی ٹورنامنٹ میں 13 گول کے ریکارڈ کی طرف دیکھ رہے ہیں؟\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ ہرگز ناممکن نہیں، خاص طور پر اگر گروپ سٹیج کے بعد ان کے گول آٹھ ہو جاتے ہیں۔\n\nمیسی سے محبت اپنی جگہ، لیکن جیسا کہ فرگی نے کہا تھا، رونی مل وال یا ڈونکاسٹر روورز کے لیے بھی کھیلتا تو ہیٹ ٹرک کر دیتا۔ کیا میسی ایسا کر سکتے؟ آر نائن 'ایل فینومینن' شاید ان دونوں سے بھی بہتر تھا....\n\nاس حد تک پہنچے بغیر بھی، ان کا موجودہ ریکارڈ پہلے ہی اس تصور سے کہیں آگے ہے جو 20 سال پہلے اس وقت کیا گیا تھا جب انہوں نے سربیا اور مونٹی نیگرو کے خلاف دوڑتے ہوئے اپنا پہلا ورلڈ کپ گول کیا تھا۔\n\nبات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ان کی ورلڈ کپ میراث اب شاید بارسلونا والی میراث سے بھی آگے نکل رہی ہے۔\n\nوہ کئی حوالوں سے تنہا کھڑے ہیں۔\n\nاگر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ بحث ہمیشہ ہی بے معنی تھی، کیوں کہ حقیقت میں کبھی کوئی بحث تھی ہی نہیں، تو میسی اب اسے تاریخ کا محض ایک عجیب اتفاق ثابت کر رہے ہیں۔\n\nتاہم یہ فرق ایک اور بات بھی بتاتا ہے۔\n\nمیسی اپنی 39ویں سالگرہ سے محض دو دن پہلے بھی ناقابل یقین حد تک بہترین سطح پر موجود ہیں، جبکہ رونالڈو بالکل 41 سالہ کھلاڑی جیسے دکھائی دیتے ہیں، جو وہ ہیں بھی۔\n\nیہ پرتگالی کھلاڑی پر تنقید نہیں، سوائے اس ضد کے جو ان کی ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے، کیوں کہ وہ 41 سال کے ہیں۔\n\nیہ صرف اس بات کو مزید نمایاں کرتا ہے کہ میسی کتنے غیر معمولی ہیں۔\n\nجہاں رونالڈو اب بنیادی کام کرنے میں بھی زور لگاتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں میسی اب بھی ایسے کام انتہائی آسانی سے کرتے نظر آتے ہیں جو تاریخ میں بہت کم لوگ کر پائے ہیں۔\n\nاس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ کہیں زیادہ خالص اور کہیں بہتر فٹ بالر تھے، اور شاید سب سے خالص فٹ بالر بھی۔\n\nڈیئگو میراڈونا اور پیلے کے پاس ہمیشہ ورلڈ کپ کی وہ میراثیں رہی ہیں، لیکن میسی کی میراث اب ان سے بھی بڑی ہونے کے قریب ہے۔\n\nیقینا اس سب میں سے کچھ باتیں ہمیں یہ بھی یاد دلاتی ہیں کہ وہ جدید دور کی سب سے مکمل پیداوار بھی ہیں، اور واقعی ایک منفرد شخصیت بھی۔\n\nہمیں یہ دلائل دہرانے کی ضرورت نہیں کہ میسی کو اپنے دور کے کئی ایسے فائدے حاصل رہے جو میراڈونا اور ان سے پہلے کے عظیم کھلاڑیوں کو حاصل نہیں تھے۔ یہ بھی اب بھی درست ہے کہ انہوں نے ایک تبدیلی پر کام کیا۔ 2014 کے بعد، جب اس ورلڈ کپ میں انہیں فٹنس کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اپنے جسم کا بہتر خیال رکھنا شروع کیا۔ اس لحاظ سے وہ رونالڈو کے کافی قریب ہو گئے، اگرچہ وہ کبھی رونالڈو جیسی غیر معمولی حدوں تک نہیں گئے۔\n\nاور یہی بات اب حیران کن ہے۔ وہ اب بھی اسی طرح حرکت کرتے اور کھیلتے ہیں جیسے 10 سال پہلے کرتے تھے۔ شاید اب کھیل کچھ زیادہ وقفوں والا اور مجموعی طور پر زیادہ محدود کارکردگی سے آتا ہے، لیکن جب وہ اچانک کھلتے ہیں تو منظر اب بھی سانس روک دینے والا ہوتا ہے۔\n\nآسٹریا کے خلاف دوسرا گول اسی بات کا مظہر تھا۔\n\nاس نے یہ بھی واضح کیا کہ ارجنٹینا کے لیے اب بھی کتنا کچھ ان ہی کے گرد گھومتا ہے۔\n\nاپنے اس لیجنڈ کے علاوہ یہ نسبتاً اوسط درجے کی اور کسی حد تک باسی ٹیم ہے۔ اس میچ میں کئی ادوار ایسے آئے جب وہ آسٹریا کے دباؤ کے سامنے خاصی غیر آرام دہ دکھائی دی۔ بہتر ٹیمیں شاید اس بھاری پن سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، اور یہ یقینی بنا سکتی ہیں کہ میسی ویسا اثر نہ ڈال سکیں۔\n\nلیکن کچھ شکوک کے درمیان فی الحال یہی ایک سوال ہے۔\n\nخود میسی کے بارے میں کوئی شک نہیں، اور نہ ہی ان کے مقام پر کوئی بحث ہے۔\n\nاور ممکن ہے ابھی مزید کچھ آنے والا ہو۔\n\nلیونل میسی\n\nکرسٹیانو رونالڈو\n\nفٹ بال\n\nفٹ بال ورلڈ کپ\n\n2026\n\nارجنٹینا کے کپتان نے اپنی 39ویں سالگرہ سے پہلے ورلڈ کپ میں غیر معمولی فارم دکھائی ہے اور اب تک کے سب سے عظیم فٹ بالر کے بارے میں ہونے والی پرانی بحثوں کو ایک نیا زاویہ دیا ہے۔\n\nمیگوئل ڈیلانی\n\nبدھ, جون 24, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">لیونل میسی بمقابلہ کرسٹیانو رونالڈو؟ ایک بےمعنی بحث (گرافک: کو پائلٹ)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفٹ بال ورلڈ کپ: میسی کی ہیٹرک اور ایک نیا ریکارڈ\n\nمیسی انڈیا میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کل کریں گے\n\n’زندگی میں ایک بار ملنے والا موقع‘: رونالڈو کے دیوانوں کی ہیوسٹن آمد\n\nٹرمپ کی رونالڈو کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی اے آئی ویڈیو جاری\n\nSEO Title:\n\nلیونل میسی بمقابلہ کرسٹیانو رونالڈو؟ ایک بےمعنی بحث\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "لیونل میسی بمقابلہ کرسٹیانو رونالڈو؟ ایک بےمعنی بحث"
}