{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifzxa3qi3yxll5tzapyf2z57mwaf4cdfp2epyejhpe34qq4sy6a3m",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp2snmlv4l62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihl75n3qfpetfytfvcf7xkrqfy44ci3dxgzfttohy6tmaur3znsvi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 66914
  },
  "path": "/node/186484",
  "publishedAt": "2026-06-24T09:22:38.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Greta Thunberg (@gretathunberg)",
    "بلوچستان",
    "بلوچ ایکٹوسٹ",
    "ماہ رنگ بلوچ",
    "محمد عیسیٰ",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے عمرقید کی سزا کے خلاف بدھ کو بلوچستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں بی وائے سی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔**\n\nقوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھی ہڑتال کی حمایت کی، جس کے دوران کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دکانیں بند رہیں۔\n\nماہ رنگ بلوچ کو پیر کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گوادر میں 2024 میں احتجاج کے دوران مظاہرین کو اشتعال دلا کر سکیورٹی فورسز پر حملے اور پتھراؤ کر کے ایف سی سپاہی شبیر بلوچ کو شدید زخمی کرنے اور بعد میں موت کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nماہ رنگ بلوچ کے ساتھی صبغت اللہ شاہ جی کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔\n\nعدالتی فیصلے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی۔\n\nبدھ کو کوئٹہ، مستونگ، تربت، نوشکی، گوادر، خضدار، خاران، قلات اور پنجگور سمیت صوبے کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔\n\nکوئٹہ میں سریاب روڈ پر دکانیں بند رہیں۔ مجموعی طور پر ہڑتال پر امن رہی، تاہم انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔\n\nپاکستان تحریک انصاف، پختونخوا میپ، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشل پارٹی، بلوچستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن نے ماہ رنگ بلوچ کی عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔\n\nسویڈن کی معروف ایکٹوسٹ اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے انسٹا گرام پر جاری پیغام میں ماہ رنگ بلوچ کی سزا کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کامطالعہ کیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’ماہ رنگ کو انسانی حقوق اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے پر سزا دی گئی۔ گوادر میں پر امن احتجاج کرنے پر اس طرح کی ایف آئی آر درج کرنا اور سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔\n\nگریٹا کے مطابق: ’اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ایمان مزاری نے ماہ رنگ کے لیے بحیثیت وکیل خدمات انجام دیں، انہیں بھی اسی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔ ہم ماہ رنگ بلوچ اور ایمان مزاری کے ساتھ ہیں۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Greta Thunberg (@gretathunberg)\n\nرواں برس جنوری میں اسلام آباد کی ایک سیشن کورٹ نے وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر اور وکیل ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق ایک مقدمے میں متعدد الزامات پر مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد سے وہ جیل میں قید ہیں۔\n\nایمان مزاری لاپتہ افراد کے کیسز کی پیروی کے لیے سرگرم اور ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہی تھیں۔\n\nبلوچستان\n\nبلوچ ایکٹوسٹ\n\nماہ رنگ بلوچ\n\nمجموعی طور پر ہڑتال پر امن رہی، تاہم انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nبدھ, جون 24, 2026 - 14:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ آٹھ اکتوبر، 2024 کو کراچی میں کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکوئٹہ: بی وائے سی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور تین ساتھیوں کو عمر قید کی سزا\n\nماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر حکومت کو نوٹس، صوبے میں ہڑتال\n\nبلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ زیر حراست: پولیس حکام\n\nمطالبات پر عمل ہونے تک دھرنے جاری رہیں گے: بلوچ یکجہتی کمیٹی\n\nSEO Title:\n\nبلوچستان: ماہ رنگ بلوچ کی سزا کے خلاف بی وائے سی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "بلوچستان: ماہ رنگ بلوچ کی سزا کے خلاف بی وائے سی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال"
}