{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibej67ro6ji3n7od3i3ydmi67r277vgh45nls4ikgnxhvwhpny3ka",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp2snhvn4p62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifb3irsqkrtng6ctt4z7m4a2s7mxdzqphh5ms5jmgjjva7uyw2gcu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 114238
  },
  "path": "/node/186485",
  "publishedAt": "2026-06-24T10:51:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "اسحاق ڈار",
    "پاکستان",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور مفاہمت پر اتفاق کے بعد دنیا پاکستان کا ایک ذمہ دار ثالث اور ’پیس میکر‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔**\n\nانہوں نے کہا ہے کہ امن کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو بین الاقوامی برداری سراہا رہی ہے۔\n\nقومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے 47 سال بعد امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا انعقاد ممکن ہوا۔\n\nپاکستان اور قطر کی طرف سے پیر، 22 جون کو جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں ’حوصلہ افزا‘ پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین نے 60 دن کے اندر جنگ کے خاتمے کے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔\n\nاسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ سال پہلے تک پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا ملک قرار دیا جاتا تھا، لیکن آج حالات مکمل طور پر بدل گئے ہیں اور آج پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں ’امن کے فروغ، مذاکرات اور تنازعات کے حل میں ایک ذمہ دار ثالث اور پیس میکر ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔‘\n\nنائب وزیراعظم نے کہا کہ اب دنیا بھر میں ہونے والے اہم نوعیت کے فورمز میں شرکت کے لیے پاکستان کو اتنے دعوت نامے موصول ہوتے ہیں کہ ان میں سے حکومت کو کچھ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔\n\nدوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت میں پاکستان کے کردار کو مختلف ممالک اور عالمی شراکت داروں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا گیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ملنے والا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، استحکام، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی ذمہ دارانہ کوششوں کے باعث اعتماد حاصل کر رہا ہے۔\n\nترجمان کے مطابق، پاکستان نے قطر کے ساتھ مل کر امریکہ اور ایران کے درمیان ابتدائی اعلیٰ سطحی رابطوں اور بعد ازاں مذاکرات کے انعقاد میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔\n\nگزشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت جنگ بندی کے فریم ورک پر اتفاق کیا گیا اور ایک جامع امن معاہدے کے لیے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔\n\nبعد ازاں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں آئندہ 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ طے کیا گیا، جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بھی مختلف طریقہ کار وضع کیے گئے۔\n\nطاہر اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سوئٹزرلینڈ سربراہی اجلاس اس حقیقت کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ بین الاقوامی تنازعات کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اختلافات کو طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اور حالیہ سفارتی کامیابیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے، جس سے مستقبل میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔\n\n\nاسحاق ڈار\n\nپاکستان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چند سال پہلے تک پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا قرار دیا جا رہا تھا لیکن اب وہ تاثر بدل چکا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 24, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بدھ کو اسلام آباد میں کمیٹی میٹنگ کے دوران بات کر رہے ہیں (ایکس، اسحاق ڈار)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ - ایران تکنیکی مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ ہوں گے: پاکستان\n\nامریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور\n\nایرانی صدر کا دورہ پاکستان، گیس پائپ لائن پر پیش رفت ممکن؟\n\nایران کو دیگر ممالک کی طرح بیلسٹک میزائل رکھنے کا حق ہے: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nدنیا پاکستان کو اب ذمہ دار ثالث اور ’پیس میکر‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے: اسحاق ڈار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "دنیا پاکستان کو اب ذمہ دار ثالث اور ’پیس میکر‘ کے طور پر دیکھ رہی ہے: اسحاق ڈار"
}