{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihoucedtgkip5ik75eecitbruf3stynedyjqfeavh6nzzdjz6nlm4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mp2smqg7xrc2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidfzhbabif6tdt7redb5b6oakvedgthrsary2rbpvclpaf4v3yo4e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 34453
  },
  "path": "/node/186489",
  "publishedAt": "2026-06-24T17:13:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "انڈیا",
    "نئی دہلی",
    "ایئر انڈیا",
    "پاکستانی فضائی حدود",
    "تحقیق",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کی دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز AI479 22 جون کو لینڈنگ کی تیاری کے دوران مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی تھی۔**\n\nڈی جی سی اے کے بیان کے مطابق ایئر انڈیا کے ایئربس 321 طیارے (VT-PPV) کو امرتسر ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ایک پرندے کے ٹکرانے کے واقعے کے بعد رن وے کے معائنے کے باعث انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔\n\nاین ڈی ٹی وی نے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ طیارہ جب ریڈار کی رہنمائی میں لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا تو مختصر طور پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ اس دوران معاملے پر پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کے ساتھ رابطہ اور رابطہ کاری کی گئی۔\n\nبعد ازاں طیارے کو واپس دہلی موڑ دیا گیا جہاں اس نے بحفاظت لینڈنگ کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ واقعے کی اطلاع نہ دینے پر امرتسر کے متعلقہ ایئر ٹریفک کنٹرولر اور پرواز چلانے والے عملے کے خلاف عبوری کارروائی کی گئی ہے۔\n\nدوسری جانب ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 جون کو دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز AI479 کا عملہ امرتسر ایئرپورٹ پر ’گو اَراؤنڈ‘ کی مشق کے دوران معمولی طور پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔\n\nایئر انڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع متعلقہ ریگولیٹری حکام کو دے دی گئی ہے جبکہ کمپنی اندرونی سطح پر بھی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔\n\nانڈیا\n\nنئی دہلی\n\nایئر انڈیا\n\nپاکستانی فضائی حدود\n\nتحقیق\n\nایئر انڈیا کی دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز AI479 22 جون کو لینڈنگ کی تیاری کے دوران مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی تھی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 24, 2026 - 22:00\n\nMain image:\n\n> <p>10 جون 2026 کو بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک گراؤنڈ سٹاف اہلکار ایئر انڈیا کے طیارے کو دیکھ رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستانی پابندی: ایئر انڈیا کی سنکیانگ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی کوششیں\n\n’فلائٹ ٹو نو وئیر‘: ایئر انڈیا کی پرواز آٹھ گھنٹے بعد واپس لوٹ آئی\n\n’جہاز دیکھ کر ڈر لگتا ہے‘: ایئر انڈیا حادثے میں بچ جانے والوں کی کہانی\n\nایئر انڈیا طیارہ حادثہ: مقدمہ واپس لینے پر 10 لاکھ روپے کی پیشکش\n\nSEO Title:\n\nایئر انڈیا کا طیارہ مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی تحقیقات: انڈیا سول ایوی ایشن\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایئر انڈیا کا طیارہ مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی تحقیقات: انڈیا سول ایوی ایشن"
}