{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigipeal6yg7jrmkmwanj7xiiqt2sxbhgihflo66ocwav7pkuq3zni",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moy3j2cb6wz2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiaxqiwarbpk6lqwsercijth5x57dok24lvoenkpswtjivros2i43e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 37575
  },
  "path": "/node/186464",
  "publishedAt": "2026-06-23T06:13:06.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات کی کامیابی طے شدہ ذمہ داریوں پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔**\n\nسوئٹزرلینڈ میں اتوار کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد پاکستان اور قطر کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بات چیت میں ’حوصلہ افزا‘ پیش رفت ہوئی ہے جبکہ ایران اور امریکہ نے 60 دن کے اندر جنگ کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔\n\nمسعود پزشکیان نے منگل کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مذاکرات کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ طے شدہ ذمہ داریوں کے لیے مکمل عزم کا مظاہرہ کیا جائے اور ان پر درست اور مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔‘\n\nانہوں نے کہا: ’اس سمت میں پیش رفت کا اندازہ قبول کی گئی ذمہ داریوں کی عملی پابندی کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ متفقہ متن سے ہٹ کر دیے گئے بیانات مذاکرات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت نہیں ہوتے۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nمذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو کہا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ ان کی طویل ملاقاتوں نے ایک ’اچھی بنیاد‘ فراہم کی ہے، جس پر ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔\n\nدونوں ممالک فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے مستقل خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔\n\nنائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی حکام نے متعدد محاذوں پر پیش رفت کا دعویٰ کیا، جن میں اہم بحری راستے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے ’نظام‘ قائم کرنا اور جنوبی لبنان میں اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو برقرار رکھنا شامل ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس عمل کی تعریف کی اور کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ’تیل کی فراوانی‘ پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nصدر ٹرمپ نے اوول آفس سے کہا کہ ’جب تک وہ (ایران) ہمارا احترام کرتے ہیں۔۔۔ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔‘\n\n28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے مؤثر طور پر آبنائے ہرمز بند کر دی تھی جو اب کھول دی گئی ہے۔\n\nایرانی وفد کے سربراہ اور پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ایران کے زیر انتظام لیکن بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلایا جائے گا۔\n\nانہوں نے کہا: ’امید ہے ہم اس راستے کو دوبارہ فعال کریں گے اور خطے اور عالمی معیشت میں خوشحالی واپس لائیں گے۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nصدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ متفقہ متن سے ہٹ کر دیے گئے بیانات مذاکرات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت نہیں ہوتے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 23, 2026 - 11:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں، جو ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ہے، ایران کے صدر مسعود پزشکیان (درمیان) 18 جون 2026 کو تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت کی دستاویز تھامے ہوئے ہیں، جس پر ان کے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط موجود ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nc7er86Db\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ - ایران مذاکرات میں ’حوصلہ افزا پیش رفت‘\n\nامریکہ-ایران معاہدہ اور پاکستان کا اصل کردار\n\n​امریکہ ایران معاہدہ: پاکستانی قومی اسمبلی میں قرارداد منظور\n\nایران-امریکہ معاہدہ اسرائیل کے لیے خطرہ کیوں؟\n\nSEO Title:\n\nمذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں پر عمل درآمد ہے: ایرانی صدر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "مذاکرات کی کامیابی کا انحصار ذمہ داریوں پر عمل درآمد ہے: ایران"
}