{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicfp2pslcfrsyjqmarpnknyoeox7m6hfw4jx7vgkdum7rlsydpgou",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moy3ijres2d2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif6yqdel3rgq6o2jgmdxau3xlpruv434tj7vrphpfzdhk7lpccws4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 80034
},
"path": "/node/186460",
"publishedAt": "2026-06-23T04:50:49.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"انڈیا چین تعلقات",
"روئٹرز",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پیر کو نئی دہلی میں برکس کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کے موقعے پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ’تعمیری اور مستقبل کے معاملات پر مرکوز‘ ملاقات کی۔**\n\nبرکس گروپ کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے انڈیا پیر اور منگل کو نئی دہلی میں برکس کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔\n\nبرکس میں بانی اراکین برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے علاوہ حالیہ برسوں میں شامل ہونے والے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔\n\nانڈیا وزارتِ خارجہ نے اجیت دوول اور وانگ یی کے درمیان ہونے والی بات چیت کو ’تعمیری اور مستقبل کے معاملات پر مرکوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور ’بتدریج معمول پر آنے‘ کی جانب پیش رفت کو نوٹ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nچین اور انڈیا جو دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں، ایک دوسرے سخت حریف ہیں اور اکثر ایک دوسرے پر غیر رسمی سرحد، جسے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے، کے ساتھ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوششوں کا الزام لگاتے رہے ہیں۔\n\nدونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں 2024 میں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد پیدا ہونے والی کئی برسوں کی کشیدگی میں کمی آئی ہے۔\n\n2020 میں ہونے والی سرحدی جھڑپ، جس میں کم از کم 20 انڈین اور چار چینی فوجی جان سے گئے تھے، کے بعد دونوں ملکوں نے ہزاروں فوجیوں کو پیچھے ہٹایا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ تنگ سرحدی پٹی، جسے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے، میں گشت نہیں کریں گے۔\n\nچینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وانگ یی نے کہا: ’ہمیں ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے اور حساس معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہیے۔‘\n\nوانگ یی نے دوطرفہ مذاکراتی طریقۂ کار کی بحالی اور تجارت، مالیات، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔\n\nانہوں نے یہ بھی کہا کہ برکس کے پلیٹ فارم کو کثیر القطبی عالمی نظام کے فروغ کے عمل کی فعال حمایت کرنی چاہیے۔\n\nانڈیا\n\nانڈیا چین تعلقات\n\nانڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پیر کو نئی دہلی میں برکس کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس کے موقعے پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ’تعمیری اور مستقبل کے معاملات پر مرکوز‘ ملاقات کی۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, جون 23, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں 11 ستمبر 2024 کو چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی (دائیں) سینٹ پیٹرزبرگ میں برکس کے اعلیٰ سطحی حکام کے اجلاس کے دوران انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول (بائیں) سے ملاقات کے دوران ان کا استقبال کر رہے ہیں (تصویر: الیکسی ڈینچیف / فوٹو ہوسٹ ایجنسی برکس-روسیا 2024 ڈاٹ آر یو/ اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمتنازع سرحدی گشت پر چین سے معاہدہ ہو گیا: انڈین وزارت خارجہ\n\nانڈیا چین کے نئے ایٹلس ڈرون نظام سے پریشان\n\nانڈیا چین سرحدی کشیدگی سے بڑے تصادم کا خطرہ ہے: انڈین آرمی\n\nوانگ یی کا دورہ: چین اور انڈیا کا براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان\n\nSEO Title:\n\nچین سے تعلقات معمول پر آ رہے ہیں: انڈیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "چین سے تعلقات معمول پر آ رہے ہیں: انڈیا"
}