{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigxduunahbhicsrisgofnm5bbing3qunmo4wp5w7qdjfrxqn75woq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moy3igwp5zd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihbak3lv657yghyub3y5ak53u64vq6tbagxod3lxqgxrdrlzxwfsu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 95473
},
"path": "/node/186461",
"publishedAt": "2026-06-23T05:24:15.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سٹیڈیم",
"فٹ بال",
"فٹ بال ورلڈ کپ",
"کانگو",
"بت",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**جب پورا فٹ بال سٹیڈیم میچ کے دوران شور سے گونج رہا ہوتا ہے، تب ایک شخص 90 منٹ تک بت بن کر خاموش کھڑا رہتا ہے۔ لیکن کیوں؟**\n\nیہ مشیل کوکا مبولادینگا ہیں، جنہیں کانگو میں لوگ ’لوممبا زندہ ہے‘ کے نام سے جانتے ہیں۔\n\nجب ہزاروں لوگ سٹیڈیم میں اپنی فیورٹ ٹیم کی سپورٹ میں مصروف ہوتے ہیں، تب مشیل ایک پلیٹ فارم پر چڑھتے ہیں، ایک ہاتھ اوپر کرتے ہیں اور مجسمے کی طرح بالکل ساکت کھڑے ہو جاتے ہیں۔\n\nیہ سب وہ کانگو کے قومی ہیرو پیٹریس لوممبا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ لوممبا آزادی کے بعد کانگو کے پہلے وزیر اعظم تھے، جنہیں 1961 میں قتل کر دیا گیا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی لیے مشیل کانگو کے مرکز کنشاسا میں موجود لوممبا کے مشہور مجسمے کی نقل کرتے ہیں۔ وہی سوٹ، وہی چشمہ، وہی بلند ہاتھ اور وہی سنجیدہ انداز۔\n\nمشیل کا ماننا ہے کہ ان کی یہ خاموشی اور ثابت قدمی ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے۔\n\nآج وہ صرف ایک فٹ بال فین نہیں، بلکہ کانگو کے آفیشل ورلڈ کپ وفد کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔\n\nدلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن میچ نہ ہو، تب وہ 30 سے 40 منٹ تک ایک جگہ ساکت کھڑے رہنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔\n\nصرف اس لیے کہ میچ کے دن وہ اپنے ہیرو کی یاد کو زندہ رکھ سکیں۔\n\nسٹیڈیم\n\nفٹ بال\n\nفٹ بال ورلڈ کپ\n\nکانگو\n\nبت\n\nمشیل کا ماننا ہے کہ ان کی یہ خاموشی اور ثابت قدمی ٹیم کو حوصلہ دیتی ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 23, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یہ مشیل کوکا مبولادینگا ہیں، جنہیں کانگو میں لوگ ’لوممبا زندہ ہے‘ کے نام سے جانتے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\njw id:\n\nl1QdpZqh\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nملالہ فنڈ: غزہ، سوڈان، کانگو میں تعلیم نسواں کے لیے 3 لاکھ ڈالر امداد\n\nفٹ بال ورلڈ کپ کے جنون میں مبتلا رات بھر جاگتا لیاری\n\nفیفا نے خاموشی سے ورلڈ کپ سٹیڈیمز کے لوگو مٹا دیے\n\nقذافی اور ملتان کرکٹ سٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیسا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nفٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا زندہ ہے‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "فٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا زندہ ہے‘"
}