{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifev2vid7miihzmzh5imabqqxzk7yitlrlkmbg3lohkwyt6bsm7v4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moy3gpbcyun2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicor64jmv6bbyt7xhie6m3pxeepekbp6p2mlolwnlxyqttb6hegiq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 45314
},
"path": "/node/186470",
"publishedAt": "2026-06-23T11:26:45.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"اے ایف پی",
"موسیقی",
"news"
],
"textContent": "**ایران کی ایک عدالت نے معروف گلوکارہ پرستو احمدی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سات دیگر فنکاروں کو یوٹیوب پر ایک موسیقی کی پرفارمنس براہِ راست نشر کرنے پر 74، 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔**\n\nیہ بات ان کی ویڈیوگرافر اور مقامی ذرائع ابلاغ نے بتائی۔ کنسرٹ میں پرستو نے ایک خالی ہال کے سامنے پرسوز اور غمگین نغمے پیش کیے۔\n\nپرفارمنس ایک مدھم روشنی والے سٹیج پر ہوئی جسے صرف ایک بڑے فارسی قالین سے سجایا گیا تھا۔ یہ سٹیج ایک روایتی کاروان سرائے کے احاطے میں قائم کیا گیا تھا۔\n\nپرستو کے ساتھ ایک پیانسٹ، ڈرمر، گٹارسٹ اور بیس گٹار بجانے والا موسیقار موجود تھا۔\n\nتمام موسیقار سیاہ لباس میں ملبوس تھے جبکہ پرستو نے لمبا بغیر آستینوں والا گاؤن پہن رکھا تھا اور گہری سرخ لپ سٹک لگائی ہوئی تھی۔\n\nایران میں خواتین کو عوامی مقامات پر گانے کی اجازت نہیں۔\n\nپرستو نے دسمبر 2024 میں یہ کنسرٹ اپنے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا تھا، جہاں اسے 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔ دیگر چینلز پر بھی اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا۔\n\nویڈیوگرافر طاہرہ منزوی نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ’ہم سب کو دو سال کے لیے فنکارانہ سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے، دو سال تک ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے اور ہم سب کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔‘\n\nکنسرٹ کے انعقاد کے چند روز بعد دسمبر 2024 میں پرستو، طاہرہ، موسیقاروں اور پروڈکشن سے وابستہ دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔\n\nاس وقت مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا جبکہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ’میزان آن لائن‘ کے مطابق ان کے خلاف ’قانونی اور مذہبی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موسیقی پیش کرنے‘ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔\n\nمیزان اور دیگر سرکاری ویب سائٹس نے تازہ سزا کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم ایرانی خبر رساں پلیٹ فارم ’امتداد‘ نے بھی جمعرات کو یہ خبر شائع کی۔\n\nامتداد کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق ’پرستو احمدی اور دیگر شریک افراد کو 74 کوڑوں، دو سال تک ملک سے باہر جانے پر پابندی اور دو سال تک فنکارانہ سرگرمیوں پر پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nرپورٹ کے مطابق ’یہ فیصلہ صوبہ قم کی فوجداری عدالت نے سنایا۔ ان پر انٹرنیٹ پر فحش اور غیر اخلاقی مواد تیار اور شائع کرکے عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔‘\n\nستمبر 2022 میں مہسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد ایران میں بڑی تعداد میں خواتین بغیر حجاب کے عوامی مقامات پر نظر آنے لگی ہیں۔\n\nمہسا کو مبینہ طور پر لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔\n\nاس واقعے کے بعد ایران بھر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جو بعد ازاں ملک گیر تحریک میں تبدیل ہو گئے۔\n\nپرستو کے گائے ہوئے گانوں کے بولوں میں ان نوجوان ایرانیوں کا بھی ذکر تھا جنہیں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔\n\nایران\n\nپرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں یہ کنسرٹ اپنے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا تھا\n\nاے ایف پی\n\nمنگل, جون 23, 2026 - 16:15\n\nMain image:\n\n> <p>گلوکارہ پرستو احمدی (پرستو احمدی/سپاٹی فائی)</p>\n\nموسیقی\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچھ ماہ میں 274 افغان مردوں، 58 خواتین کو کوڑے مارے گئے: اقوام متحدہ\n\nطالبان کے خواتین کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل\n\nپاکستانی صوفی گلوکارہ سائرہ کی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس\n\n’ایک دن عالمی سٹیج پر گاؤں‘: پاکستان میں مقیم افغان گلوکارہ کا خواب\n\nSEO Title:\n\nایرانی گلوکارہ اور ساتھی فنکاروں کو کنسرٹ پر 74، 74 کوڑوں کی سزا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ایرانی گلوکارہ اور ساتھی فنکاروں کو کنسرٹ پر 74، 74 کوڑوں کی سزا"
}