{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidzvenasl7ar2thjqk7lhe3in5b2yojs3e7fvz3khpotqkjsjkeve",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3move66e4fdz2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigpykjjdi55hzuleuaq6fnfwockuhvz6sh72wozm6ybtngusbxwou"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 750017
  },
  "path": "/node/186455",
  "publishedAt": "2026-06-22T15:59:18.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/VDeTxN8zWz",
    "June 22, 2026",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "سیاست",
    "news",
    "@PPP_Org"
  ],
  "textContent": "**پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ہیں۔**\n\nپارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ کے انتخاب کو کسی امیدوار نے چیلنج نہیں کیا۔\n\nگلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے بعد اکثریتی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنا رہی ہے۔\n\n> پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب pic.twitter.com/VDeTxN8zWz\n>\n> — Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) June 22, 2026\n\n2009 کے بعد یہ پی پی پی کی دوسری حکومت بننے جا رہی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر وہاں کی عوام کو مبارک باد پیش کی تھی۔\n\nان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو امیدوار کامیاب ہوئے۔\n\nایک نشست مجلس حدت المسلمین اور دو نشستیں آزاد امیدواران کے حصے میں آئیں۔\n\nپاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ کو کسی امیدوار کی جانب سے چیلنج نہ کیے جانے کے باعث بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p>امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے (پامیر ٹائمز/ایکس)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگلگت بلتستان کی نئی حکومت کی ترجیحات کیا ہونی چاہییں؟\n\nگلگت بلتستان انتخابات غیر حتمی نتائج، پی پی پی کو برتری حاصل\n\nگلگت بلتستان انتخابات پر انڈیا کا بیان مسترد کرتے ہیں: پاکستان\n\nگلگت بلتستان الیکشن: انتخابی مہم جاری، عوام کی بڑی امید کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nپی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی پی پی کے امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ"
}