{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieczul3rhta3rwqfsokvzscjervddbofvezotlakbsxhmlnm4b36u",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mov5hktzl2s2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreig6fr7btzozejeczfab6scay6sp75dmeddxdo5zwsuvtfxuw6thai"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 666004
},
"path": "/node/186452",
"publishedAt": "2026-06-22T13:03:23.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاک افغان تعلقات",
"کشیدگی",
"قازقستان",
"ثالثی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے ماحول میں قازقستان نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور اختلافات کے حل کے لیے سفارتی کوشش کرتے ہوئے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔**\n\nافغانستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ’الامارہ اردو‘ کے مطابق یہ پیش کش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات شدت پسند حملوں کے الزامات، سرحدی جھڑپوں اور باہمی بداعتمادی کے باعث ایک نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔\n\nقازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات سریک ژومانگارین ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے تین روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں۔\n\nوفد میں تجارت، معیشت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ کابل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ژومانگارین نے کہا کہ اگر افغانستان اور پاکستان باضابطہ طور پر درخواست کریں تو قازقستان کا دارالحکومت آستانہ دونوں ممالک کے درمیان غیر جانب دار اور منصفانہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔\n\nانہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ قازقستان ہمیشہ سے تنازعات کے حل کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور باہمی احترام کے اصولوں کا حامی رہا ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان ’دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتے موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک کے اقتصادی اور سلامتی سے متعلق مفادات بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔‘\n\nان کے بقول باہمی تعاون اور مسلسل رابطہ ہی موجودہ اختلافات کے حل کا مؤثر راستہ ثابت ہو سکتا ہے۔\n\nیہ سفارتی سرگرمیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔\n\nافغانستان نے جمعے کو پاکستان کے دو صوبوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا جب کہ پاکستان حکومت نے انہیں کامیابی سے مار گرانے اور افغان طالبان حکومت کا پروپیگینڈا قرار دیا تھا۔\n\nپاکستان اور افغانستان کے درمیان گذشتہ برسوں کے دوران متعدد مذاکراتی اور امن کے اقدامات مستقل نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nقازق وفد نے افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے بھی ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون، علاقائی رابطوں، ٹرانزٹ، ریلوے منصوبوں اور سیاسی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔\n\nدوسری جانب افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشیدگی میں اضافے کے بجائے کابل کے ساتھ براہ راست بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ خلیل زاد کے مطابق افغان حکام ماضی میں پاکستان کی بعض سکیورٹی تشویش کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کر چکے ہیں، جن پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔\n\nانہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے اور جامع معاہدے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس کے تحت افغانستان اور پاکستان اس امر کی ضمانت دیں کہ ان کی سرزمین کسی تیسرے فریق یا مسلح گروہ کی جانب سے دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔\n\nخلیل زاد نے اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کسی غیر جانب دار تیسرے فریق کی نگرانی کی تجویز بھی پیش کی۔\n\nپاک افغان تعلقات\n\nکشیدگی\n\nقازقستان\n\nثالثی\n\nیہ پیش کش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات شدت پسند حملوں کے الزامات، سرحدی جھڑپوں اور باہمی بداعتمادی کے باعث ایک نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اپنے افغان ہم منصب ملا محمد یعقوب سے 19 اکتوبر 2025 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کے اختتام پر مصافحہ کر رہے ہیں (قطری وزارت خارجہ ایکس اکاؤنٹ)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nدو صوبوں میں افغان طالبان کے حملے پروپیگنڈا: پاکستان\n\nافغان سرحد بندش: 8 ماہ میں پاکستان کو 278 ارب روپے کا نقصان\n\nافغانستان ٹی ٹی پی پر تحریری ضمانت دینے پر تیار نہیں: پاکستان\n\n’ افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nقازقستان کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "قازقستان کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش"
}