{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifsx2rg5s2ccwsesosypsjqhaq6k46eua4slcjwdna5ezw3a252um",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mov5hgfqkbp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibvddndq6xcluxjq5ey4tdl2rqdoazrk6g75jqr2gtef5phyvnsnq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 79039
  },
  "path": "/node/186453",
  "publishedAt": "2026-06-22T14:28:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "اسلام آباد امن معاہدہ",
    "امریکہ",
    "امریکی پابندیاں",
    "ایرانی تیل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "معیشت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی کوششوں کے تحت ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔**\n\nامریکی محکمہ خزانہ نے 60 روز کے لیے ایک جنرل لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔\n\nامریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور بلا رکاوٹ بحری آمد و رفت یقینی بنانے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو اپنے ملک میں رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ جاری ’مثبت اور تعمیری‘ مذاکرات کے تناظر میں یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت امریکی محکمہ خزانہ نے 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کیا ہے، جس کے تحت ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nروئٹرز کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد مفاہمتی یاداشت کا حصہ ہے جس کا مقصد ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورت حال کو ختم کرنا ہے۔\n\nپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات اس وقت سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں جہاں دونوں ممالک حتمی امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔\n\nمعاہدے کے تحت ایران نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمد و رفت یقینی بنانے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔\n\nامریکی حکام کے مطابق ایران کے لیے جاری اس لائسنس میں تیل کی برآمدات سے متعلقہ خدمات جیسے بینکاری، انشورنس اور ٹرانسپورٹ بھی شامل ہیں، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی بہتر ہونے کی توقع ہے۔\n\nتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف عالمی تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوگا بلکہ خطے میں کشیدگی میں کمی کی امید بھی پیدا ہوئی ہے۔\n\nایران جنگ\n\nاسلام آباد امن معاہدہ\n\nامریکہ\n\nامریکی پابندیاں\n\nایرانی تیل\n\nامریکی محکمہ خزانہ نے 60 دنوں کے لیے ایرانی تیل کی پیداوار، فروخت اور ترسیل کی اجازت دے دی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>25 جولائی 2005 خلیج عرب میں ایرانی آئل فیلڈ کے ایک آئل پلیٹ فارم پر گیس کے شعلے جلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ - ایران مذاکرات میں ’حوصلہ افزا پیش رفت‘\n\nامریکہ-ایران معاہدہ اور پاکستان کا اصل کردار\n\nامریکہ کی ایرانی تیل پر پابندی میں نرمی سے چین کو کیا نقصان پہنچا؟\n\nایران جنگ کے اثرات: تیل کی قیمتیں 30 فیصد بڑھ گئیں\n\nSEO Title:\n\nامریکی پابندی ختم، ایران 60 دن کے لیے تیل فروخت کر سکے گا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "امریکی پابندی ختم، ایران 60 دن کے لیے تیل فروخت کر سکے گا"
}