{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicoavbpwtiil6luvnpxreesvxakbeefq4io3nbuaeulbosyull6xa",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mouwrcht4s42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib7ft4phm3jntj437qkokt2oybken2n2xmudc6avm4nrdzabaidee"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 101838
  },
  "path": "/node/186445",
  "publishedAt": "2026-06-22T08:26:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "یورپ ہیٹ ویو",
    "گرمی کی شدت",
    "فرانس",
    "جرمنی",
    "برطانیہ",
    "اے ایف پی",
    "ماحولیات",
    "video"
  ],
  "textContent": "**ہیٹ ویو کا شکار یورپ کا بیشتر حصہ پیر کو گرمی میں مزید اضافے کی تیاری کر رہا ہے جب کہ کچھ ممالک اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔**\n\nفرانس میں ہفتہ وار چھٹیوں پر گرمی کے باعث ہونے والی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ایک محقق نے دہرایا ہے کہ انسانی سرگرمیوں کے باعث موسمیاتی تبدیلی نے حالیہ ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو میں کردار ادا کیا۔\n\nفرانس میں موسم کی شدت کے باعث 96 مرکزی علاقوں میں سے 49 کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا۔ ہفتے کے آخر میں یہ تعداد 35 تھی۔\n\nحکام نے پیر کو 845 سکولوں کی بندش کا اعلان کیا جب کہ مزید 1800 میں طلبہ کو معمول سے پہلے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔\n\nاتوار کو کئی قصبوں میں موسیقی کا سالانہ میلہ منسوخ کر دیا گیا۔\n\nحکومت نے صحت اور امن عامہ کی بنیاد پر ان علاقوں میں عوامی مقامات پر شراب نوشی پر پابندی لگا دی ہے جو پہلے ہی موسم کے ریڈ الرٹ پر تھے۔\n\nفرانس کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو جون کے لیے انتہائی زیادہ ہے۔\n\nجنوب مغربی جیروند خطے میں مقامی حکام نے کہا کہ 80 اور 95 سال کی عمر کے درمیان تین افراد کی موت مبینہ طور پر شدید گرمی کی وجہ سے ہوئی۔\n\nفرانسیسی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ ہیٹ ویو اگست 2003 کی طرح سنگین ثابت ہو سکتی ہے جس نے فرانس میں تقریباً 15 ہزار افراد کی جانیں لی تھیں۔\n\n22 جون، 2026 کو ہیٹ ویو کے دوران برسلز میں ایک شخص پلیس فلاجی سکوائر سے سائیکل پر گزر رہا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\n**’قبل ازوقت اور شدید گرمی‘**\n\nفرانس اور بیلجیئم دونوں نے اپنی ریل سروس محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانس میں یہ کمی زیادہ تر پیرس اور اس کے آس پاس چلنے والی مسافر ٹرینوں میں کی گئی۔\n\nبیلجیئم کی قومی ریل کمپنی ایس این سی بی نے اعلان کیا کہ پیر اور منگل کو رش کے وقت چلنے والی کچھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ٹرینوں میں خرابی کی وجہ سے پٹڑیاں بلاک ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکے۔\n\nبیلجیئم کے محکمہ موسمیات آئی آر ایم میں پیش گوئی کے سربراہ ڈیوڈ ڈےہینو نے خبردار کیا کہ آنے والے ہفتے میں بیلجیئم میں درجہ حرارت ’اب تک کا سب سے زیادہ‘ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔\n\nفرانس کے ماحولیات کے جونیئر وزیر میتھیو لے فیور نے کہا گرمی کی یہ لہر ’خاص طور پر شدید اور خاص طور پر وقت سے پہلے‘ آئی ہے۔\n\nمئی میں یورپ کے کئی ملکوں میں اس موسم کے لحاظ سے ریکارڈ درجہ حرارت رپورٹ کیا گیا تھا۔\n\nبرطانیہ میں یونیورسٹی آف ریڈنگ کے نیشنل سینٹر فار ایٹموسفیرک سائنس کے سینیئر محقق اکشے دیوراس نے کہا یہ واضح ہے کہ گرمی کے ان مسلسل ریکارڈز کے پیچھے کیا وجہ ہے۔\n\nانہوں نے کہا ’انسانی سرگرمیوں سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی نے اس صورتحال کی بنیاد فراہم کی ہے۔\n\n’اس نے فضا میں اضافی گرمی بھر دی ہے اور انتہائی درجہ حرارت کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید بنا دیا ہے۔‘\n\nسپین کے محکمہ موسمیات ایمیٹ نے اتوار کو خبردار کیا کہ بدھ تک موسم کے لحاظ سے دن اور رات میں درجہ حرارت ’انتہائی زیادہ‘ رہے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nکچھ علاقوں میں درجہ حرارت 44 درجے سیلسیئس تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔\n\nمحکمہ موسمیات نے مزید کہا ’جمعرات کو درجہ حرارت کم ہو گا لیکن گرمی شدید رہے گی۔‘\n\nاتوار کو میڈرڈ میں حکام نے شدید گرمی کی وجہ سے ورلڈ کپ میں سعودی عرب کے خلاف سپین کی فتح بڑی سکرین پر عوام کو دکھانے کا پروگرام منسوخ کر دیا۔\n\n**برطانیہ کے ریکارڈز ’بری طرح ٹوٹ جائیں گے‘**\n\nبرطانیہ میں رائل میٹیورولوجیکل سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹیو لز بینٹلی نے پیش گوئی کی ہے کہ جون میں گرمی کے موجودہ برطانوی ریکارڈز ’بری طرح ٹوٹ جائیں گے‘، جیسا کہ مئی میں پہلے ہی ہو چکا ہے۔\n\nانہوں نے پیش گوئی کی کہ ’آنے والے ہفتے میں گرمی کی ایک غیر معمولی لہر آئے گی اور درجہ حرارت 38 سے 39 درجے سیلسیئس تک پہنچ سکتا ہے۔\n\n’جون کا موجودہ ریکارڈ 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’اس طرح مئی اور جون مسلسل دو ایسے مہینے ہوں گے جن میں برطانیہ میں درجہ حرارت کے ریکارڈز دو ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ فرق سے ٹوٹ جائیں گے۔‘\n\nیورپ ہیٹ ویو\n\nگرمی کی شدت\n\nفرانس\n\nجرمنی\n\nبرطانیہ\n\nہیٹ ویو کے شکار یورپ کے بیشتر حصے میں مزید گرمی کی وارننگ جاری۔\n\nاے ایف پی\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">20 جون، 2026 کو اس موسم گرما کی پہلی باضابطہ ہیٹ ویو کے آغاز سے ایک دن قبل سپین کے جزیرے پالما دے مایورکا میں ایک خاتون فوارے کے پاس سے گزر رہی ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nماحولیات\n\njw id:\n\nalTQ3UyR\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nیورپ سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم کیوں بن رہا ہے؟\n\nبدلتا عالمی نظام: کیا یورپ اپنی نئی سمت کا فیصلہ کرے گا؟\n\nسندھ میں درجہ حرارت پھر سے بڑھنے لگا: ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟\n\nپاکستان ہیٹ ویو: ’روزگار کے لیے گرمی میں بھی کام کرنا پڑتا ہے‘\n\nSEO Title:\n\nیورپ کے کئی ملکوں میں شدید گرمی، سکول بند اور ٹرین سروس محدود\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "یورپ کے کئی ملکوں میں شدید گرمی، سکول بند اور ٹرین سروس محدود"
}